Pizza Burger Ab Sehat K Sath - Article No. 1889

Pizza Burger Ab Sehat K Sath

پیزا ،برگر اب صحت کے ساتھ - تحریر نمبر 1889

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی چھنے ہوئے آٹے / میدہ کا استعمال نہیں کیا۔ سنت نبوی کو اپنائیں۔ اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں۔

بدھ 1 جولائی 2020

اکیسویں صدی میں جنک فوڈز (پیزا، برگر اور شوارما ) کا رجحان بہت بڑھا ہے۔ یہ نوجوان نسل کی پسندیدہ خوراک ہونے کے ساتھ ساتھ آسانی سے تیار ہوجاتی ہیں۔ ان غذاؤوں میں استعمال ہونے والے اجزاء مثلا چکن، سبزیوں وغیرہ کی اگر ہم بات کریں تو چکن پروٹین کا اہم ذریعہ ہے جو کہ مسلز کو مضبوط کرتا ہے۔ سبزیاں اور زیتون جسم کو اینٹی آکسیڈینٹس فراہم کرکے ہماری قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔
البتہ ان غذاؤوں میں مشترکہ طور پر استعمال ہونے والی ،جسم کے لئے نقصان دہ چیز "میدہ" ہے۔
میدہ گندم کے باریک پیسے ہوۓ آٹے کو چھان کر بنایا جاتا ہے۔ اس چھاننے کے عمل کے دوران آٹے میں سے بہت سے مفید اجزاء مثلا فائبرز، وٹامنز اور نیوٹرینٹس نکل جاتے ہیں۔ آٹے میں موجود فائبرز کو عام الفاظ میں چھلکا یا بھوسہ کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ےاور اس میں موجود نیوٹرینٹس کو بہترین انداز میں خون میں جذب کرواتا ہے۔

آٹے میں موجود یہ بھوسہ برش کی طرح کام کرتے ہوئے ہماری خوراک کی نالیوں خاص طور پر بڑی آنت کی صفائی کرکے اس کو فاسد مادوں کے جمع ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے جسم میں موجود بھوک پیدا کرنے والے ہارمون کی مقدار کو کم کرکے آپ کو جلد پیٹ بھر جانے کا احساس دلاتا ہے اور وزن میں نمایاں کمی کرتا ہے۔
میدہ میں فائبرز کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے۔
جب آپ میدے پر مشتمل خوراک کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی خوراک کی نالی میں گوند کی طرح چپک جاتی ہے جس کے باعث خوراک میں موجود نیوٹرینٹس خون میں جذب نہیں ہوتے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ وزن میں اضافہ،السر، بواسیر، انیمیا اور دل کے امراض کا باعث بنتے ہیں۔ اس طرح خوراک میں فائبرز جیسی چھوٹی سی چیز کی کمی بہت سی تکالیف کا سبب بنتی ہے-
امریکی جریدے برائے سائنس، انجینئرنگ اور میڈیکل کے مطابق دل کے امراض کا گہرا تعلق ہماری خوراک میں استعمال ہونے والے اجناس کی اقسام سے ہے۔
فائبرز کے بغیر اجناس اور میدہ خون کی شریانیں بند کرنے اور دل کے امراض میں مبتلا کرتے ہیں۔ کیمائی لحاظ سے میدہ تیزابی خواص کا حامل ہے۔ جو کہ ہمارے جسم میں موجود ضروری کیلشیم کے اخراج اور ہڈیوں کے بھربھرا پن کا باعث بنتا ہے۔
میدہ کی بجائے آپ اپنے پیزا، برگر اور شوارما میں گندم کا موٹا پسا ہوا آٹا (جس میں فائبرز شامل ہوں) استعمال کرکے اپنے ذائقہ کو مطمئن کریں اور ساتھ ساتھ اپنی صحت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی چھنے ہوئے آٹے / میدہ کا استعمال نہیں کیا۔ سنت نبوی کو اپنائیں۔ اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں۔

Browse More Healthart