Ruggain Pholna - Article No. 1264

Ruggain Pholna

رگیں پھولنا - تحریر نمبر 1264

عورتیں شاذ و ناذر ہی اس بیماری کا شکار ہوتی ہے بعض اوقات ادھیڑ عمر حتیٰ کہ نوجوان مردوں کی رگیں بھی پھول جاتی ہے خصوصاً کچھ دیر کھڑئے رہنے سے ان کی سوجن بڑھ جاتی ہے اس کی وجہ عموماً دائمی قبض ننگ گارٹر والی جرابیں یا دستانے پہننا یا جگر کی کوئی بیماری نہیں ہوتی ہے

پیر 26 فروری 2018

یہ بیماری عموماً بوڑھے لوگوں میں دیکھی جاتی ہے ان کی وریدیں Vein کمزور ہوجاتی ہے ان میں لچک کم ہوجاتی ہے اور خون کے دباﺅ کے زیر اثر پھول جاتی ہے عورتیں شاذ و ناذر ہی اس بیماری کا شکار ہوتی ہے بعض اوقات ادھیڑ عمر حتیٰ کہ نوجوان مردوں کی رگیں بھی پھول جاتی ہے خصوصاً کچھ دیر کھڑئے رہنے سے ان کی سوجن بڑھ جاتی ہے اس کی وجہ عموماً دائمی قبض ننگ گارٹر والی جرابیں یا دستانے پہننا یا جگر کی کوئی بیماری نہیں ہوتی ہے عموماً پھولی ہوئی رگیں کوئی تکلیف نہیں رہتیں تاہم بعض صورتوں میں یہ پھٹ سکتی ہے اس طرح نہ صرف خون کافی مقدار میں ضائع ہوجاتا ہے بلکہ ٹانگ یا بازو پر پھوڑا بھی بن جاتا ہے اور بدہضمی سے بوڑھوں میں جلد کے زخم بہت دیر سے بھرتے ہیں بعض اوقات ان میں خون منجمد ہوکر ٹانگ کے ورم کا باعث بن سکتا ہے اکثر اوقات پھولی ہوئی رگوں کی وجہ سے کچھ دیر کھڑا رہنے کے بعد ٹانگوں میں درد کی ٹیسیں اٹھنے لگتی ہے بعض اوقات ٹانگ میں خارش ہونے لگتی ہے۔

(جاری ہے)


علاج:اگر بڑھاپے کے علاوہ رگیں پھولنے کا کوئی سبب آپ کے علم میں ہو تو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں کبھی تنگ کپڑے نہ پہنیں جرابیں اور دستانے پہنیں قبض کا علاج کرائیں اگر آپ کمزور ہیں تو زیادہ دیر تک کھڑے نہ رہیں اگر آپ کی ٹانگوں میں دردہوتا ہو تو پھولی ہوئی رگوں کا پتا لگانے کے لیے دس پندرہ منٹ کھڑے رہیں یہ رگیں زیادہ واضع ہوجائیں گی ان ہر آپ ڈھیلی ڈھائی پٹی باندھ سکتے ہیں لچکدار پٹی تھوڑی سی کس کر باندھنا زیادہ مفید ہے رگوں کو پھولنے سے بچانے کے لئے آپ ایک سادہ سی ورزش کرسکتے ہیں جرابیں اور جوتے اتار کر پیٹھ کے بل لیٹ جائیے کمر کے نیچے تکیہ رکھ کر پاﺅں اور اٹھالیں اور پاﺅں تیزی سے آگے پیچھے نچائیں روزانہ پانچ چھ بار چند منٹ تک یہ ورزش کرنے سے آپ کی رگیں پھولنے سے بچی رہیں گی اگر آپ کو بہت دیر تک کھڑے رہنا یا بیٹھنا پڑتا ہو تو اس دوران میں ہر آدھے گھنٹے کے بعد کھڑئے ہوکر پاﺅں پر اور پنجوں پر زور ڈالیں اگر متاثرہ جلد پر خارش ہوتی ہو تو اس پر کیلامین لوشن Calamine Lotion یا وایا فارم کریمViaform cream لگائیں اگر رگ پھٹنے سے ٹانگ پر زخم آگیا ہو تو اس پر پنسلین یا ٹیرامائیسین مرہم لگائیں لحمیاتی غذاﺅں دودھ انڈے گوشت مچھلی کا زیادہ استعمال کرین اور وٹامن سیAscorbon کی دو گولیاں صبح دوپہر شام کھائیں،
گرمی لگنا:مذکورہ بالا دو بیماریوں کے برعکس یہ بیماری اچانک ظاہر نہیں ہوتی کئی ہفتے یا کئی مہینے گرم موسم میں کام کرنے کے بعد اس بیماری کے آثار ظاہر ہوتے ہیں خصوصاً گرم اور مرطوب موسم میں جیسا کہ مثلاً بنگلہ دیش میں ہوتا ہے تھکاوٹ اور نفاہت محسوس کرتا ہے اور اکثر سر درد،غنودگی اور دل زور زور سے دھڑکنے کی شکایت کرتا ہے جلد پر چھالے نکل آتے ہیں نبض اور سانس کی رفتار تیز ہوتی ہے مریض بے چینی محسوس کرتا ہے درجہ حرارت عموماً102 ڈگری سے کم رہتا ہے پسینہ بہت کم آتا ہے اور جلد خشک رہتی ہے۔

علاج:عموماً ٹھنڈے کمرے میں آرام کرنے سے بخار سانس اور قبض کی تیزی اور جلد کے چھالے ٹھیک ہونے لگتے ہیں چند دنوں میں مریض پھر سے کام کاج کرنے کے قابل ہوجاتا ہے دو ہفتوں بھی پسینہ پھر سے آنے لگتا ہے اور مریض بالکل صحت یاب ہوجاتا ہے گرم ماحول میں کام کرنے سے اس بیماری کے لوٹ آنے کے امکانات کافی زیادہ ہوتے ہیں اگر ممکن ہو تو مریض کو گرم ماحول سے نکل جاتا ہے۔

Browse More Healthart