Seenay Ki Jalan - Article No. 923
سینے کی جلن - تحریر نمبر 923
سینے کی جلن یاسوزش، معدے میں تیزابیت (ترشی) بڑھنے کی واضح علامت ہے اور تجربات شاہد ہیں کہ ہمارے ہاں یہ شکایت بڑھتی جارہی ہے اور۔۔۔
پیر 11 اپریل 2016
سینے کی جلن یاسوزش، معدے میں تیزابیت (ترشی) بڑھنے کی واضح علامت ہے اور تجربات شاہد ہیں کہ ہمارے ہاں یہ شکایت بڑھتی جارہی ہے اور اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز اضافہ ہورہاہے کہاجاسکت ہے کہ ایک تہائی آبادی ضروراس مرض میں مبتلا ہے اور یہ تعداد شہروں میں زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دافع تیزابیت ادویہ زیادہ دکھائی جارہی ہیں۔
سینے میں کبھی کبھی جلن کا ہوجانا زیادہ پریشانی کا باعث نہیں ہے۔ یہ جلن عموماََ سب ہی لوگوں کو ہوجاتی ہے، کیوں کہ اکثر اوقات ہمیں شادی یادوسری تقریبات میں دیگ میں پکی مرچ مسالے سے بھرپور یا چٹ پٹی اور تلی ہوئی اشیا کھانی پڑجاتی ہیں۔ پھرگھر آکر کچھ دیر بعدیا رات سوتے ہوئے سینے میں جلن کا احساس ہوتا ہے جوپانی پینے یادوکھانے سے ختم ہوجاتاہ۔
(جاری ہے)
جلن کے اسباب:
کسی دباؤ کے باعث اوپر اٹھتا ہے تو اس میں موجود تیزاب غذاکی نالی میں چلا جاتا ہے۔ غذائی نالی کے آخری سرے پرایک عضلاتی بندھن ہوتا ہے، جوغذا کے معدے میں پہنچتے وقت کھلتا اور پھر بند ہوجاتا ہے ۔ تیزورزش ، زیادہ جھک کرکام کرنے یا کسی وزنی شے کے اٹھانے سے ی بندھن دباؤسے کھل جاتا ہے اور یہ تیزابیت غذاکی نالی میں پہنچ کرجلن کاباعث بنتی ہے۔ جب یہ تیزابیت مسلسل رہنے لگے تو متعدد پیچیدگیوں کاباعث بن جاتی ہے غذاکی نالی میں ورم خراش اور پھر زخم بن سکتے ہیں اور سینے میں جلن اور درد ہونے لگتا ہے۔مستقل درد رہنے سے سرطان بھی بن سکتا ہے۔
یوں تو ہم سب کے معدے میں تیزابیت کی ایک خاص مقدار ہوتی ہے جو ضروری بھی ہے، لیکن تلی ہوئی اشیاء مرچ مسالے اورروغنی اشیا تیزابیت کو بڑھادیتی ہیں۔ اس کے علاوہ تمباکونوشی ، چاے، کافی، کولا مشروبات اور پان وہوسکتا ہے، بلکہ تجربات شاہد ہیں کہ سینے کی جلن کے بیش تر مریضوں میں یہی عوامل کار فرما تھے۔
بچاؤ کی تدابیر:
معدے میں بڑھتی ہوئی تیزابیت کے باعث جب سینے کی نالی میں جلن ہوتی ہے توابتدامیں دواؤں کے بجائے تدابیر سے بچاؤ کے لیے کوشش کیجیے ۔ سب سے پہلے تو اپنی غذائی عادات میں تبدیلی کریں، تلی ہوئی اور روغنی اشیا نہ کھائیں مرچ مسالے سے مکمل احتیاط کریں، کولامشروبات، تمباکو، پان، چاے اور کافی ترک کردیں، نمک کم کھائیں، غذاکوب چباکرکھائیں، کھانے کے فوراََ بعد لیٹ جائیں، بلک چہل قدمی کرکے بستر پردراز ہوں، سوتے یالیٹتے وقت تکیہ سرسے چھے انچ تک بلند رکھیں تاکہ معدے سے تیزابیت غذائی نالی میں داخل ہو۔ صبح وشام ہوا خوری کے لیے چہل قدمی ضرورکریں، زیادہ مطالعے، غوروفکر بجائے خوش وخرم رہیں۔
Browse More Healthart
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)
پولیو فری پاکستان
Polio Free Pakistan
مسواک
Miswak
تھائی رائیڈ گلینڈ جسم کی فیکٹری
Thyroid Gland Jism Ki Factory
تھکن دور کرنے والے عملی اقدامات
Thakan Dur Karne Wale Amli Iqdamat
خیال رکھیں، کہیں حرکتِ قلب رُک نہ جائے
Khayal Rakhain, Kahin Harkat E Qalb Ruk Na Jaye
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz