Sehat Mand, Tawana Or Jawa Saal Rehne Ke Liye - Article No. 1743

Sehat Mand, Tawana Or Jawa Saal Rehne Ke Liye

صحت مند،توانا اور جواں سال رہنے کے لئے - تحریر نمبر 1743

اب بلڈ گروپ ڈائٹ کیجئے

ہفتہ 30 نومبر 2019

تصور کے عین مطابق فٹنس ،وزن اور صحت مند طرز زندگی کے لئے متوازن غذا بنیادی عوامل ہیں۔اسی لئے غذائی ماہرین غذا کے انتخاب پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔جدید تحقیق کے مطابق غذا کا انتخاب عمر کے ساتھ ساتھ خون کے گروپ کی مدد سے بھی کیا جا سکتاہے۔یہ بلڈ گروپ ڈائٹ کیسے ایجاد یا اختراعی مراحل سے گزری اور اس کی سائنسی توجیہہ کیا ہے آئیے دیکھتے ہیں ․․․․․․
بلڈ گروپ ڈائٹ کیا ہے؟
معروف نیچرو پیتھک فزیشنPeter.J.D'adamoنے1966ء میں اپنی کتاب کے ذریعے Eat Right For Your Typeکے عنوان سے پیش کیا۔
جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ انسان کو روز مرہ خوراک کا انتخاب اپنے بلڈ گروپ کے مطابق کرنا چاہئے۔چار بلڈ گروپس ایسے ہیں جن کے پازیٹو اور نیگیٹو ملائے جائیں تو یہ تعداد آٹھ ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہر بلڈ گروپ کے اینٹی جینز دوسرے گروپ سے مختلف ہوتے ہیں۔ جو مائیکروبائیوم(Microbiome) سمیت بہت سے بیکٹیریا(بعض اوقات یہ پچاس ہزار سے زیادہ ہو سکتے ہیں)سے براہ راست تعلق رکھتے ہیں۔

اس لئے یہ ہر جسم پر اثر انداز بھی مختلف انداز سے ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایک ڈائٹ کی مدد سے جہاں ایک شخص20کلو تک وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتاہے اسی ڈائٹ سے دوسرا شخص اپنا وزن10کلو بھی کم نہیں کر پاتا،اصل میں اس بات کا تعلق انسان کے بلڈ گروپ سے ہی ہے کیونکہ کسی مخصوص بلڈ گروپ کے حامل شخص کے معدے کے مخصوص انزائم ،دوسرا بلڈ گروپ رکھنے والے شخص سے قطعاً مختلف ہو سکتاہے۔
(مثلاً 1APایک مخصوص قسم کا انزائم ہے ،جو بلڈ گروپOاورBمیں پایاجاتاہے)انزائم کی اس تبدیلی سے غذا ہضم کرنے کا عمل مختلف ہو جاتاہے۔جس کے باعث یہ ضروری نہیں کہ جو خوراک کسی دوسرے شخص کے جسم پر ایک خاص انداز میں اثر پذیر ہورہی ہے وہ آپ کے جسم پر بھی بالکل ایسے ہی اثر انداز ہو۔
ذیل میں بلڈ گروپ چارٹ شائع کیا جارہا ہے تاکہ آپ اپنی آئیڈیل فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کو خود جانچ سکیں۔

بلڈ گروپO
اس بلڈ گروپ کے حامل لوگوں کے پلازما میںAاورBاینٹی باڈیز پائی جاتی ہیں۔ان سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ ان کا نظام ہاضمہ دوسرے گروپ کی نسبت قدرے کمزور ہوتاہے لہٰذا ان کو اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہئے۔
Oگروپ والے ایسے ڈائٹ چارٹ پر عمل کر سکتے ہیں جو ہائی پروٹین غذائی اجزاء پر مشتمل ہو مثلاً بغیر چربی کا گوشت ،سبزیاں(پالک اور پھلیاں)اور مچھلی اور پولٹری ۔
دیر سے ہضم ہونے والے کھانوں اور ڈیری مصنوعات (دودھ،دہی اور اناج وغیرہ)کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا بہترہے۔
Oگروپ کے افراد فربہہ اس لئے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کی خوراک کا بڑا انحصار گندم اور اس سے بنائی جانے والی غذاؤں ،بلکہ کچھ حد تک مکئی،لوبیا،دالوں اور گوبھی کا استعمال کرنے سے بھی یہ شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔
Oگروپ والوں کو ایروبکس اور مارشل آرٹ طرز زندگی میں شامل کر لینا چاہئے۔

بلڈ گروپA
اس گروپ کے سرخ خلیات میںAاینٹی جینز اور پلازما میںBاینٹی باڈیز پائی جاتی ہیں۔یہ نایاب بلڈ گروپ قرار دیا گیا ہے اور یہی گروپ دل کے امراض ،کینسر اورذیابیطس کا جلد شکار بھی ہو سکتاہے۔اس گروپ یعنیAکے افراد سبزیاں زیادہ استعمال کریں مگر ساتھ ہی ساتھ خالص اور نامیاتی غذاؤں کا انتخاب بھی کیا کریں انہیں سرخ گوشت کو کھانا چاہئے۔
گروپAکے افراد یوگا،Qi Gong,Taichiوغیرہ کریں تو بہتر ہے۔
بلڈ گروپAB
اس بلڈ گروپ کے سرخ خلیوں میں Aاور Bدونوں اینٹی جینز پائے جاتے ہیں جبکہ پلازما میں کوئی اینٹی باڈیز موجود نہیں ہوتے لہٰذا یہ افراد اپنی غذامیں ہری سبزیاں ،ٹوفو،ڈیری اور پروٹین کی حامل مخصوص غذاؤں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔چائے،کافی وغیرہ کم استعمال کریں تو اچھا ہے۔

بلڈ گروپB
اس بلڈ گروپ کے سرخ خلیوں میں Bاینٹی جینز جبکہ پلازما میں Aاینٹی باڈیز پائی جاتی ہیں۔یہ بلڈ گروپ نایاب گروپ میں شامل ہے۔اس گروپ کے حامل افراد کے لئے ضروری ہے کہ اپنی غذاؤں میں انڈے،کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات ،مخصوص گوشت والی غذاؤں اور پتوں والی سبزیوں کو شامل کرلیں۔گندم،مکئی ،دالوں،ٹماٹر اور مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا ہی مناسب رہے گا۔ورزشیں ایسی کریں جو ذہنی توازن میں مدد گار ثابت ہوں مثلاً پیدل چلنا،ٹینس کھیلنا،سائیکلنگ اور سوئمنگ یعنی تیرا کی ان کے لئے مفید ورزشیں ہیں۔

Browse More Healthart