Ziada Paseena Ana - Article No. 1262

Ziada Paseena Ana

زیادہ پسینہ آنا - تحریر نمبر 1262

پاﺅں کا پسینہ نہ صرف بور کرتا ہے بلکہ گیلے پاﺅں جراثیم کی نشوو نما کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں بغل کا پسینہ اچھے بھلے کپڑے بہت جلد خراب کردیتا ہے

جمعرات 22 فروری 2018

بعض لوگوں کو گرمی یا ورزش کے بغیر بھی بہت زیادہ پسینہ آتا ہے بعض اوقات جسم کے کسی خاص حصے کو زیادہ پسینہ آتا ہے ان میں ہتھیلیاں،پاﺅں کے تلوے اور بغلیں خاص طور پر قابل ذکر ہیں ہاتھوں کا پسینہ لکھنے اور بعض دوسرے کام کرنے میں مخل ہوتا ہے پاﺅں کا پسینہ نہ صرف بور کرتا ہے بلکہ گیلے پاﺅں جراثیم کی نشوو نما کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں بغل کا پسینہ اچھے بھلے کپڑے بہت جلد خراب کردیتا ہے بعض لوگوں کو صرف چہرے یا ناک پر زیادہ پسینہ آتا ہے بعض بیماریوں خصوصاً بعض بخاروں اور اعصابی بیماریوں میں پسینے کی مقدار بڑھ جاتی ہے بعض دوائیں مثلاً اسپرین،اے بی سی وغیرہ زیادہ پسینے کے اخراج کا سبب بنتی ہے زیادہ پسینہ آنے سے بدبو آنے لگتی ہے اور گیلی جلد عموماً آسانی سے جلدی بیماریوں کا شکار ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

ز
علاج:اگرزیادہ پسینہ آنے کا سبب دریافت ہوسکے تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں نفسیاتی عوامل غصہ احساس گناہ،خوف فکر وغیرہ سے نجات پانے کی کوشش کریں جلد کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے پسینہ وقتاً فوقتاً پونچھتے رہیں اگر بغل کہنی یا کسی اور جوڑ میں زیادہ پسینہ آتا ہو تو آپ اس پر عام ٹیلکم پوڈر چھڑک سکتے ہیں پانی کم مقدار میں پئیں ایمٹالAmytal یا ویلرگانVallergan پسینے کی مقدار کم کرنے کے لیے بہترین دوائیں ہے ایک یا دو گولیاں استعمال کریں یہ نفسیاتی تناﺅ کو بھی کم کردیتی ہے دن میں کئی بار غسل کریںجلد کو بدبو اور جراثیم سے بچانے کے لئے پوٹاشیم پرمینگنیٹ لال دوا کا محلول مفید ہے یہ محلول ہلکا سرخ 8000:1 ہونا چاہیے ربڑ کے جوتے اور اونی جرابیں اور انڈروئیر نہ پہنیں گندے کپڑے وقتاً فوقتاً بدلتے رہے پانی نمک ملا کر پئیں غسل کے پانی میں جراثیم کش دوائیں ڈال کر نہائیں۔

پیشاپ زیادہ آنا:پیشاپ زیادہ آنے کی وجہ فطری ہوسکتی ہے یا کوئی بیماری اس کا سبب بن سکتی ہے فطری وجود میں پانی زیادہ مقدار میں پینا چائے ،کافی یا شراب کا زیادہ استعمال درجہ حرارت کا اچانک گر جانا جیسا کہ گرمیوں میں بارش ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے وغیرہ ہے حمل کے دوران بھی پیشاپ زیادہ آتا ہے ان کے علاوہ ذیابیطس اور گردے اوردل کی بیماریاں یا گردے یا مثانے کی پتھری زیادہ پیشاپ آنے کا اہم سبب ہیں ان کے علاوہ پیساپ کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

علاج:
فطری وجود سے زیادہ پیشاپ آنے پر علاج کی ضرورت نہیں پانی کم پئیں چائے وغیرہ کا استعمال کم کردیں نمک کم کھائیں اور نفسیاتی عوامل کا سدباب کرنے کی کوشش کریں اگر پیشاپ زیادہ آنے کی وجوہ فطری نہ ہوں تو کسی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Browse More Healthart