Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen - Article No. 2843

قدرتی انداز میں وزن کم کریں - تحریر نمبر 2843
مختلف مشروبات‘ احتیاط اور ورزشوں کی مدد سے بھی وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے
جمعرات 9 مئی 2024
چکنائی سے پاک دودھ کا کیلشیم جسم کے کولیسٹرول کو دبا دیتا ہے۔
(جاری ہے)
کولیسٹرول وزن بڑھانے والا ہارمون ہے‘ جسم میں کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ اگر کولیسٹرول کم ہو تو چربی بھی کم ہو جاتی ہے علاوہ ازیں کیلشیم بھوک میں کمی کا باعث بنتا ہے۔بغیر چکنائی والے یا کم چکنائی والے دودھ کو پینے سے بھوک کم لگتی ہے‘ اس کے علاوہ یہ دودھ ہڈیوں کو مختلف بیماریوں اور کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔
وزن میں کمی کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ سبزیوں کا جوس پئیں‘ انتہائی کم حراروں پر مشتمل یہ جوس غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ وزن میں کمی کا باعث بھی ہوتے ہیں لہٰذا اپنی پسند کی کوئی بھی سبزی لیں اور اس کا تازہ جوس نکال کر پئیں اور اگر موسم کی سبزی ہو تو کیا ہی بات ہے۔
دہی سے بنے مشروبات بھی وزن کو قابو میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔دہی سے لسی کے علاوہ بھی کئی مشروبات بنائے جا سکتے ہیں مثال کے طور پر سیب‘ اسٹرابیریز اور کیلے کے ساتھ اس کی اسمودھی بنائیں۔دہی کا باقاعدہ استعمال 61 فیصد زیادہ چربی ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔دہی کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے۔
سبز چائے وہ مشروب ہے جسے دن میں دو سے تین بعد پینے سے جسم میں چربی 35 سے 43 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتی ہے۔لیموں کی ایسیڈک خصوصیات اسے وزن کم کرنے میں معاون بناتی ہیں۔لیموں پانی کو آپ کئی مختلف انداز سے تیار کر سکتے ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
کھانے پینے میں احتیاط کے ساتھ کچھ اور باتیں بھی اہمیت کی حامل ہیں مثال کے طور پر نیند پوری کرنا‘ کچھ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ چھ گھنٹے سے کم نیند موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔غیر آرام دہ نیند جسم کے نظام کو سست کرتی ہے جبکہ نیند کی کمی انسولین اور کولیسٹرول بڑھنے کا باعث بن سکتی ہے اور اس سے جسم میں چربی کا ذخیرہ بھی ہوتا ہے۔ذہنی دباؤ وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے اسی لئے ورزش کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے بطور خاص یوگا‘مراقبہ اور تازہ ہوا میں چہل قدمی ذہنی دباؤ سے نجات کا باعث ہوتے ہیں۔
Browse More Weight Loss

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se

قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga

پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet