- Home
- Health
- Health News
- موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کو صرف اسکی ذہین اور قابل نوجوان نسل ہی بچا سکتی ہے‘ شہبازشریف ..
موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کو صرف اسکی ذہین اور قابل نوجوان نسل ہی بچا سکتی ہے‘ شہبازشریف ،معیاری تعلیم پر محدود طبقے کی اجارہ داری ختم کئے بغیر قیام پاکستان کے تقاضے پورے نہیں کئے جا سکتے‘تقریب سے خطاب
ہفتہ 14 نومبر 2009 18:55
(جاری ہے)
تاہم ‘ جیساکہ انہوں نے کہا ‘ یہ منزل حاصل کرنے کیلئے ہمیں غیروں کی بجائے اپنے وسائل کی طرف دیکھنا ہوگا کیونکہ پاکستان کی 62 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ غیر ملکی امداد ہمارے دکھوں کا مداوا نہیں بن سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری اس کی خود انحصاری سے منسلک ہے - شہباز شریف نے سوال کیا یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم بھکاری بھی بنے رہیں اور ہمیں اپنے طرز زندگی کے انتخاب کا حق بھی مل جائے ؟۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کے لئے پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈفنڈز مختص کئے ہیں جس کا ایک بڑا مقصد ان ذہین اور محنتی بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم تک رسائی دینا ہے جن کا تعلق معاشرے کے بے وسیلہ اور محروم طبقات سے ہے-انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت غریب خاندانوں کے ذہین اور محنتی بچوں کو اندرون ملک کے علاوہ غیر ممالک میں بھی اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے ہیں چنانچہ غیر ملکی تعلیم اب غریب بچوں کے لئے محض خواب نہیں رہے گی - انہوں نے کہا کہ اگر امیر طبقہ کے افراد اپنے ہر بچے کو اپنی خواہش کے مطابق دنیا کے معروف تعلیمی اداروں سے تعلیم دلوا سکتے ہیں تو عام پاکستانیوں کے غیر معمولی ذہین بچوں سے یہ حق چھیننا قومی جرم سے کم نہیں - انہوں نے کہا کہ دانش سکول سسٹم کے تحت صوبے کے طول و عرض میں مثالی تعلیمی ادارے قائم کئے جا رہے ہیں ۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے وسائل پر ایک محدود طبقہ قابض ہو چکا ہے اور کرپشن نے ہمارے بیشتر اداروں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں- انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حال میں پہنچانے میں سول اور فوجی دونوں طرح کی حکومتوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے ‘ لیکن پاکستان کو ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرنے میں کئی عشرے لگیں گے - انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی ترجیحات بدل کر بے روزگاری ‘ غربت اور امراض کے شکار ان اہل وطن کی بہتری اور خوشحالی کے لئے اپنی توانائیاں وقف کر دیں جن کے دامن میں محرومیوں اورمایوسی کے سوا کچھ نہیں ۔وزیراعلیٰ نے ملٹری کالج جہلم میں تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ اس ادارے نے ملکی دفاع میں ناقابل تسخیر کردار ادا کیا ہے اور پوری قوم اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے - انہوں نے کالج میں نئی تعمیرات اور مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔Browse Latest Health News in Urdu
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق