لاکھوں افراد کی موت کا سبب آلودہ ماحول، 90فیصد ہلاکتیں غریب اور کم ترقی یافتہ ممالک میں ہوتی ہیں،پاکستان ،چین، بھارت ، بنگلہ دیش اور مڈغاسکر میں اموات کی تعداد ایک تہائی ہے،تحقیقی رپورٹ میں انکشاف

پیر 23 اکتوبر 2017 20:19

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) آلودہ ماحول لاکھوں افراد کی اموات کا سبب بن رہا ہے، 90فیصد ہلاکتیں غریب اور کم ترقی یافتہ ممالک میں ہوتی ہیں، پاکستان ،چین، بھارت ، بنگلہ دیش اور مڈغاسکر میں اموات کی تعداد ایک تہائی ہے۔ آلودگی انسانی صحت اور خوشحالی کے متعدد پہلوؤں کو متاثر کرتی ہے۔ ایک تازہ عالمی تحقیق کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ آلودگی دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی اموات کا سبب بن رہی ہے۔

ہلاکتیں آلودہ ہوا اور پانی کے ذریعے دل اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ہوتی ہیں۔ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ آلودگی کے سبب ہلاک ہونے والے قریب 90 فیصد افراد کا تعلق غریب یا بد تر اقتصادی صورت حال والے ممالک سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تیزی سے صنعت کاری کی جانب بڑھتے ممالک جیسے بھارت، پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور مڈغاسکر میں آلودگی سے ہونے والی اموات کا تناسب ایک تہائی ہے۔

امریکا میں ماؤنٹ سینائی کے اکاہن اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر اور اس تحقیقی مطالعے کے شریک سربراہ فلپ لینڈ ریگن کا کہنا ہے،’’ آلودگی ماحولیاتی چیلنج سے کہیں زیادہ کچھ ہے جو انسانی صحت اور خوشحالی کے متعدد پہلوؤں کو متاثر کرتی ہے۔‘‘ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ فضائی کثافت اور آلودگی نے 2015 میں 9 ملین افراد کی جان لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ٹریفک اور کارخانوں سے آلودہ ہوا ہی 6.5 ملین ہلاکتوں کا سبب بنی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی