ایم این اے دیوان عاشق حسین بخاری اور ایم پی اے یاسر رضا کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں ،دیوان عاشق این اے 153سے مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پریاسر رضا مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے،پنجاب یونیورسٹی کو شاہ محمود قریشی، فردوس عاشق اعوان اور سابق صدر فاروق لغاری سمیت مزید 14 ارکان کی ڈگریاں ارسال

ہفتہ 17 جولائی 2010 20:33

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2010ء) مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق حسین بخاری اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی یاسر رضا کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں، پنجاب یونیورسٹی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، فردوس عاشق اعوان اور سابق صدر فاروق لغاری سمیت مزید 14 ارکان کی ڈگریاں ارسال، یونیورسٹی کے ریکارڈ سیل میں خفیہ کیمرے نصب، سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی جامشورو یونیورسٹی نے مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق حسین بخاری کی ڈگری کو جعلی قرار دیدیا ہے۔ عاشق حسین مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 جلالپور پیروالا سے منتخب ہوئے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی یاسر رضا کی بی اے کی ڈگری بھی جعلی قرار دیدی گئی ہے یاسر رضا نے ہر الخیر یونیورسٹی سے حاصل کی جانیوالی ڈگری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی تھی جس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے مزید 14 اراکین کی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی کو ارسال کر دی ہیں جس کے بعد نئی بھیجی جانے والی ڈگریوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے جن اراکین کی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی کو ارسال کی گئی ہیں ان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر بہبود آبادی فردوس عاشق اعوان، سابق صدر فاروق لغاری، سابق وفاقی وزیر رضا حیات ہراج، سردار طالب حسین نکئی، بلال یاسین، افضل سندھو، انوشہ رحمن، عمر حیات روکھڑی اور سینیٹر نعیم حسین چٹھہ کی ڈگریاں شامل ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ریکارڈ سیل میں خفیہ کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں اور یونیورسٹی کے سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی