حکومت پنجاب کی فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مزید طبی سہولیات میں اضافہ کرنے کیلئے فوری منصوبہ سازی کی ہدایت

جمعہ 4 مئی 2018 15:19

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مزید طبی سہولیات میں اضافہ کرنے کیلئے فوری منصوبہ سازی کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ایف آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کی سہولت کیلئے ایمرجنسی وارڈکو مزید وسعت دینے اور دیگر مطلوبہ طبی مشینری کے حصول کے سلسلے میںمنصوبہ حکومت پنجاب کو منظوری کیلئے بلاتاخیر بھیجاجا رہا ہے تاہم دستیاب وسائل کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ نظم ونسق کے تحت مریضوں کے علاج کی ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے ۔

ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی سی میں اعلیٰ معیار کی میڈیکل سروسز اورانتظامی کارکردگی کے باعث دل کے مریضوں کو عمدہ،معیاری اور تیز رفتار طبی سہولتوں کی فراہمی پر عوامی اعتمادکے پیش نظراردگرد کے اضلاع وعلاقوں سے بھی مریض اس ہسپتال کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث مریضوں کا رش وسائل سے تجاوز کررہا ہے لہٰذا اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے طبی سہولتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے منصوبہ سازی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامی حکمت عملی کے تحت ایمرجنسی شعبے کو مزیدباسہولت بنایا جا رہا ہے کیونکہ دل کے مریض ہمیشہ ایمرجنسی کی حالت میں ہی ہسپتال پہنچتے ہیں۔انہوں نے ایف آئی سی میں مریضوں کیلئے ٹائلٹس ،لیبارٹری،ای سی جی روم اور دیگرشعبوں کی کا ر کردگی میں مزید بہتری لانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوںنے بتایا کہ مخیر شخصیات ، صاحب ثروت افراد اور بعض صنعتکاروںکے تعاون سے ہسپتال میں ایمر جنسی وارڈ اور دیگر شعبہ جات کی اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی سی پر مریضوں کا بے حد دبائو ہے تاہم ہر مریض کے علاج پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ کے باہر مریضوں کیلئے سٹریچرکی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ڈاکٹرز و سٹاف کو ہمہ وقت متحرک رکھا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی