تمباکو کے استعمال سے پاکستان میں منہ، سر اور گردن کے کینسرکے مرض میں اضافہ ہورہا ہے ،ماہرین

جمعہ 11 مئی 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ایسی مصنوعات جن میں بے دھواں تمباکو قسم استعمال کی جاتی ہے، پاکستان میں منہ، سر اور گردن کے کینسر کی اہم وجہ ہیں تاہم ان کے استعمال کے لئے کوئی ضوابط موجود نہیں ہیں اور یہ ٹیکس سے مستثنیٰ بھی ہیں ۔آغا خان یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک جامع تحقیق کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد بے دھواں تمباکو کے استعمال سے ہونے والے خطرات کی جانچ اور ان کے حل کی تلاش ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید خان خطے میں بے دھواں تمباکو کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقایسٹرامیں پاکستان کے نمائندہ ہیں۔ پراجیکٹ ایسٹرا(ایڈریسنگ اسموک لیس ٹوبیکو اینڈ بلڈنگ ریسرچ کپیسٹی ان ساوتھ ایشیا)سے مراد ہے بے دھواں تمباکو کے مسئلے سے نمٹنا اور جنوبی ایشیا میں تحقیق کاروں کی صلاحیت سازی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جاوید نے اس حوالے کہ کہ،چھالیہ کے چار پیکٹ ایک روپے میں عام طور پر دستیاب ہیں اور بیشتر افراد کا خیال ہوتا ہے کہ یہ بے ضرر اشیا ہیں۔

انھوں نے مزید کہا،عام طور پر سگریٹ کے خلاف مہم ترک تمباکو نوشی کی تمام تر توجہ کا مرکز ہوتی ہے جبکہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں 300 ملین سے زائد افراد کسی نہ کسی قسم کا بے دھواں تمباکو استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے 85 فیصد افراد جنوبی ایشیائی ممالک مثلا پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہیں۔ڈاکٹر جاوید خان کے مطابق بے دھواں تمباکو کا استعمال منہ کے کینسر کی ایک بنیادی وجہ ہے جو پاکستان میں پائی جانے والی کینسر اقسام میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اپراجیکٹ ایسٹرا کے لیے برطانیہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ تحقیق کے سربراہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف یارک کے ڈاکٹر کامران صدیقی ہیں۔ اس تحقیق کے لیے پاکستان کی آغا خان یونیورسٹی اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے علاوہ ہندوستان کے مولانا آزاد میڈیکل کالج اور بنگلہ دیش کی یونیورسٹی آف ڈھا کہ نے اشتراک کیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی