وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑعالمی یوم انسداد تمباکو نوشی 2018 کے سلسلے میں وفاقی وزیر قومی صحت کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد

عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل وقاص تارڑ کے لئے پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی میں خدمات پر ستائشی شیلڈ

جمعرات 31 مئی 2018 14:59

وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑعالمی یوم انسداد تمباکو نوشی 2018 کے سلسلے میں وفاقی وزیر قومی صحت کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی 2018 کے سلسلے میں وزارت قومی صحت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کی۔ تقریب میں عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میںنمائندے ڈاکٹر آسائی ، سیکرٹری وزارت صحت اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں عالمی ادارہ صحت پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر آسائی نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے محمد وقاص تارڑ ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل کو پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات کی ستائش میں شیلڈ پیش کی گئی۔

ڈاکٹر آسائی نے گذشتہ پانچ سالوں میں ٹوبیکو کنٹرول سیل کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ آئندہ آنے والی حکومت ان تمام اقدامات کو جاری رکھے گی اور ان کو مزید تقویت دے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہماری حکومت نے ٹوبیکو کنٹرول کے لیے کئی اقدامات کئے جس میںنئی تصویری وارننگ کا اجراء، کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی، ٹیکس میں اضافہ کی تجاویز شامل ہیں۔

سائرہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ ہم نیVital Strategies امریکہ کے تعاون سے پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی کی تیسری مہم کا آغاز کا کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے ٹوبیکو کنٹرول سیل پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی کے سلسلے میں آگاہی مہم انجام دے رہا ہے جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹوبیکو کنٹرول سیل نے پاکستان کے 59 مختلف مقامات پر انسداد تمباکو نوشی کی تشہیر کے لیے بڑے سائز کے بل بورڈ بھی نصب کئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط