بادام ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرہ کوکم کر تاہے،ما ہر ین

ہفتہ 2 جون 2018 14:02

بادام ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرہ کوکم کر تاہے،ما ہر ین
قصور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بادام ایسامیوہ ہے جو اکثر افرادکوپسندہوتاہے جونہ صرف لذیذبلکہ صحت بخش بھی ہوتاہے اس میں متعدد وٹامنز اور ایسے اجزاء ہوتے ہیں جوجسم کوصحتمند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں‘روزانہ کچھ بادام کھاناصحت کیلئے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاکر فائدہ مند کولیسٹرول کوبڑھاتاہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیر ہ کا خطرہ کم ہوتاہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی پنسلوانیاسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانا ایچ ڈی ایل کولیسٹرول (صحت کیلئے فائدہ مند)کی سطح کو بڑھاتاہے جبکہ دوسری جانب یہ جسم سے برے کولیسٹرول کو بھی نکال باہرکرتاہے۔ پنسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدان پینی کرس ایتھرٹن نے اپنی تحقیقات کو جرنل آف نیوٹریشن میں شائع کرایا ہے ۔

اس تحقیق کے دوران پچاس کے قریب مردوخواتین کو چھ ہفتوں تک بادام کا استعمال کرایا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ43گرام بادام کھانا اس حوالے سے مددگارثابت ہوتاہے ۔ پینی کرس کہتی ہیں کہ اس سے قبل کئی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ بادام کھانا خود ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کوبھی کم کرتاہے جس کی مقدار بڑھ جائے تو دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..