بھارت، نیفا وائرس سے17 افراد ہلاک،

1407 مریضوں طبی تنہائی کا شکار نیفا وائرس کی ویکسین نہ ہونے سے اموات کا سدباب نہیں کیا جا سکا، سبب پھلوں پر پلنے والی چمگادڑیں ہیںڈبلیو ایچ او

منگل 5 جون 2018 16:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بھارت میں چمگادڑوں سے پھیلنے والے مہلک وائرس نیفا کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1407 مریضوں کو طبی تنہائی میں رکھا گیا ہے، نیفا وائرس کی ویکسین نہ ہونے سے اموات کا سدباب نہیں کیا جا سکا، وائرس کا سبب پھلوں کے رس پر پلنے والی چمگادڑیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت میں چمگادڑوں سے پھیلنے والے مہلک وائرس نیفا کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1407 مریضوں کو طبی تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

کوزی کوڑ ہیلتھ کلینک کے ڈاکٹر جیاسری نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 مئی تک کی رپورٹوں کے مطابق 18 افراد میں اس وائرس کی تشخیص کی گئی تھی جن میں سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جیاسری نے کہا ہے کہ مریضوں کی اکثریت کوزی کوڑاور مالاپرام کی تحصیلوں میں دیکھنے میں آئی ہے اور ان مریضوں کو ان کے گھروں میں طبی تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی صحت کی تنظیم WHO کے مطابق تا حال نیفا وائرس کی ویکسین دریافت نہیں ہوئی، حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں وائرس کے خلاف جلد طبی اقدامات کر کے مریضوں میں بخار اور بیماری کی شدت میں جزوی طور پر کمی آئی ہے لیکن اموات کا سدباب نہیں کیا جا سکا۔نیفا وائرس کے نتیجے میں مریض میں سر میں درد، بخار، پٹھوں میں درد اور نزلے جیسی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں اور بعد کے مراحل میں سرچکرانے ، تھکن اور بیہوشی جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ وائرس سب سے پہلے ملایشیا کے علاقے نیفا سے ایک وبا کی شکل میں شروع ہوا اور اس کے بیالوجک اسلحہ ہونے کے بارے میں بھی دعوے کئے جا رہے ہیں۔زیادہ تر سنگاپور، بھارت اور بنگلہ دیش میں دیکھے جانے والے اس وائرس کا سبب پھلوں کے رس پر پلنے والی چمگادڑیں ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..