مختلف بیماریوں کا تدارک نہ کیا گیا تو پاکستان عالمی تنہائی کا شکارہو سکتا ہے،وفاقی وزارت صحت

پولیو کاخاتمہ نہیں ہوسکا، خسرہ ، ڈرگ ریزسٹنٹ ٹائفائیڈ اور دواوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے ٹی بی جیسے امراض پھر سے سر اٹھا رہے ہیں

بدھ 18 جولائی 2018 18:03

مختلف بیماریوں کا تدارک نہ کیا گیا تو پاکستان عالمی تنہائی کا شکارہو سکتا ہے،وفاقی وزارت صحت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) وفاقی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان میں صحت کی صورتحال میں بہتری نہ لائی گئی اور مختلف بیماریوں کا تدارک نہ کیا گیا تو پاکستان نہ صرف عالمی تنہائی کا شکارہو سکتا ہے بلکہ پاکستانیوں پر مزید سخت سفری پابندیاں بھی عائد ہونے کا خدشہ ہے ۔گزشتہ بیس بائیس برس سے پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہو سکا ، خسرہ ، ڈرگ ریزسٹنٹ ٹائفائیڈ اور دواوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے ٹی بی جیسے امراض پھر سے سر اٹھا رہے ہیں جبکہ منتقل نہ ہونے والی بیماریاں جن میں ذیابطیس ، بلند فشار خون اور دل کے امراض کی شرح ناقابل بیان حد تک بڑھتی جا رہی ہے ، پوری پاکستانی قوم کو بحیثیت مجموعی صحت مند دانہ رویہ اپنا کر اپنی آئندہ آنے والی نسل کو معذوری اور ناگہانی اموات سے بچانے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ذیابیطس سروے کے مطابق پاکستان میں ساڑھے تین سے چار کروڑ افرادیا ملک کی چھبیس فیصد آبادی ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہے ، 52.6فیصد افراد بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہیں ، وفاقی سیکریٹری صحت نے سروے کے نتائج کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو اپنے کھانے پینے کی عادات اور لائف اسٹائل کو بدلنا ہوگا ورنہ خدشہ ہے کہ پاکستان دنیا میں معذوروں کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

ان خیاالات کا اظہاروفاقی سیکریٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید اور نگراں وزیروفاقی صحت محمد یوسف شیخ نے قومی ذیابیطس سروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے کہا کہ ایسے حالات میں جب پاکستان کا ہر خاندان ذیابیطس سے متاثر ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت پر خود توجہ دیں ، ڈاکٹروں کا فرض ہے وہ لوگوں کو آگہی فراہم کریں ،حکومت اور پالیسی میکرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی پالیسیاں بنائیں کہ بیماریوں سے بچاو میں معاون ہو،ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

سروے کے سربراہ پروفیسر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن خدشہ ہے اگر حالات یہی رہے تو پاکستان ذیابیطس کے مریضوں کے حوالے سے پہلے نمبر پر آجائے گا،انہوں نے تجویز پیش کی کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کی رجسٹری قائم کی جائے ، بچوں پر توجہ دی جائے تاکہ وہ موٹاپے اور ذیابیطس سے بچ سکیں ،ذیابیطس کی ادویات کی بلک میں پروڈکشن کی جائے اور ان کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، انہوں نے اس موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ذیابیطس کے حوالے سے آگہی پھیلانے میں ان کے ادارے دیگر قومی اداروں سے تعاون کریں ۔

پروفیسر عبد الصمد شیرا نے کم کھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایشائی نسل سے ہیں اور آپ کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہے اور آپ کی کمر 35انچ سے زیادہ ہے تو یا تو آپ ذیابیطس کے مریض ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں ، انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ذیابیطس سے بچاو کی تدابیر اختیار کریں ، اس کا علاج اتنامہنگا ہے کہ امریکی بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔تقریب سے عالمی ذیابیطس فیڈریشن کے اعزازی صدر پروفیسر عبد الصمد شیرا ، بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائبٹالوجی اینڈ انڈو کرائنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر عبد الباسط ، پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی شہزادہ ، ڈاکٹر ہما قریشی ، ڈاکٹر اشعر فواد اور دیگر نے خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی