پاکستان میڈیکل حج مشن نے حرمین شریفین میں طبی خدمات کا آغاز کر دیا

مکہ مکرمہ میں 35بستروں کے ہسپتال ، 9 ڈسپنسریاں ، ایمبولینس سروس ، مدینہ منورہ میں ہسپتال اور 3 ڈسپنسریاں قائم

ہفتہ 4 اگست 2018 14:12

پاکستان میڈیکل حج مشن نے حرمین شریفین میں طبی خدمات کا آغاز کر دیا
مکہ مکرمہ۔04 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) حج 1439ھ کیلئے پاکستان حج میڈیکل مشن نے حجاج کرام کی طبی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔سعودی خبار کے مطابق اس سال پاکستان سے ایک لاکھ 84ہزار سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مقدس سرزمین پر حاضری دینگے۔ عازمین کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے اور کسی مرض میں مبتلا ہو جانے پر طبی سہولت کیلئے پاکستانی وزارت حج کی زیرنگرانی مکہ مکرمہ میں حج میڈیکل مشن نے 35بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم کرلیا ہے۔

ہسپتال میں24گھنٹے ایمرجنسی یونٹ ، لیبارٹری، ایکسرے اور ڈینٹل سروس مہیا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کرام کی رہائش کے قریب مختلف محلوں میں 9ڈسپنسریاں بھی قائم کر دی گئی ہیں جہاں پر پاکستان حج میڈیکل مشن کی جانب سے ایمبولینس سروس بھی میسر ہے جو بوقت ضرورت پاکستانی عازمین کو ان کی رہائش پر طبی سہولت فراہم کرتی ہے اور ہسپتال پہنچانے میں مددکر رہی ہے۔

(جاری ہے)

15بستروں کا ہسپتال اور 3ڈسپنسریاں مدینہ منورہ میں بھی قائم کی گئی ہیں جبکہ پاکستان حج میڈیکل مشن کی زیرنگرانی ایک ڈسپنسری حاجی کیمپ جدہ میں بھی کام کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن کرنل ڈاکٹر ذاکر حسین کی نگرانی میں خدمت سے سرشار ماہرین اورخوش اخلاق عملہ پاکستان سے مملکت پہنچ چکا ہے۔ پورے پاکستان سے منتخب کردہ مختلف شعبوں کے ماہر 150ڈاکٹرز کے علاوہ 35فارماسسٹ اور 400 پیرامیڈیکل سٹاف نے خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل پرمشتمل مزید 150افراد(آج) اتوار تک مملکت پہنچ کر مشن میں شامل ہو جائیںگے جو حرمین شریفین میں عازمین کے قیام تک موجود رہیں گے۔ ہسپتال میں ہر طرح کے ٹیسٹ اور ادویات بالکل مفت مہیا کی جاتی ہیں۔ میڈیکل مشن کو سعودی عرب میں مکمل حج آپریشن تک سفارتخانہ پاکستان اور قونصل خانہ جدہ کی سرپرستی کے ساتھ مکمل تعاون اور ہر سہولت فراہم کی جا تی ہے۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے محکمہ صحت کی ٹیم نے اسپتال کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن کرنل ڈاکٹر ذاکر حسین کی رہنمائی میں وہاں موجود چیف فارماسسٹ ڈاکٹر عبدالرشید نے دی جانیوالی سہولتوں اور ادویات کے بارے میں انہیں مکمل آگاہی فراہم کی جس پر سعودی وزارت صحت کے عملے نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام سہولتوں کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط