مون سون میں سندھ سے ٹائیفائیڈ کے 2 ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے، محکمہ صحت نے الرٹ اور بچائو کی ہدایات جاری کردیں

ابلا ہوا پانی استعمال کریں، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں اور بازار میں کھلے عام پڑا کھانا اور گلے سڑے پھل استعمال کرنے سے گریز کریں،قومی ادارہ صحت

جمعرات 16 اگست 2018 13:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ملک بھر میں ٹائیفائیڈ پھیلنے سے متعلق قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے،مون سون میں صرف سندھ سے ٹائیفائیڈ کے 2 ہزار سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی کی مویشی منڈیوں کے حوالے سے کانگو بخار سے متعلق الرٹ اور بچائو کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔رواں مون سون سیزن میں قومی ادارہ صحت کو ملک بھر سے ٹائیفائیڈ کی شکایات موصول ہورہی ہیں اور ابھی تک صرف سندھ سے اس کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ان میں سے زیادہ تر کیس کراچی اور حیدر آباد سے سامنے آئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے ٹائیفائیڈ کا پھیلائو روکنے کے لیے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ شہری صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں اور بازار میں کھلے عام پڑا کھانا اور گلے سڑے پھل استعمال کرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی کی مویشی منڈیوں کے حوالے سے کانگو بخار سے متعلق الرٹ اور بچائو کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگو بخار جان لیوا ہے، جو ایک خطرناک وائرس سے پھیلتا ہے، یہ وائرس زیادہ تر بھیڑ، بکروں، گائے، اونٹ، بیل، دنبہ کے بالوں میں چھپے ہوئے چیچڑ میں پایا جاتا ہے، یہ کسی متاثرہ جانور کی قربانی کے خون، ٹشو یا سیال مادہ سے بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ مویشی کا گوشت بناتے اور دھوتے ہوئے دستانوں کا استعمال کیا جائے، قربانی کے جانوروں کا گوشت اچھی طرح پکا کر کھائیں، قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کانگو بخار کی کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی، احتیاط سے ہی اس موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی