وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ادویات کے برآمد کنندگان کا اجلاس،

ادویات سازی کے حجم اورمتبادل ادویات کی برآمدات میں اضافہ کے میکنزم بارے تبادلہ خیال

جمعرات 27 ستمبر 2018 14:23

وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ادویات کے برآمد کنندگان کا اجلاس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت، سروسز عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ادویات کے برآمد کنندگان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادویات سازی کے حجم اورمتبادل ادویات کی برآمدات میں اضافہ کے میکنزم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکسان(ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر شیخ اختر حسین نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ڈریپ نے ان مقامی ادویات ساز اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کئے ہیں جو کہ دوسرے ممالک کو ادویات برآمد کر رہے ہیں ۔

ان اقدامات اور سہولیات میں تیزی سے رجسٹریشن ایک سال میں ایک لاکھ ڈالرز کی برآمدات کرنے والوں کی رجسٹریشن میں رعایت اور برآمدات کی غرض سے ریگولیٹری دستاویزات کا اجراء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اجلاس کے دوران ادویات ساز صنعت کی طرف سے بعض تحفظات کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ ان کے مسائل اور مشکلات کی داد رسی کے لئے ٹڈاپ اور کسٹمز سے بات کی جائے اور ادویات کے برآمد کنندگان کے ساتھ یکساں اور مساوی سلوک کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادویات ساز اداروں میں بڑی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اور ملک کو اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے ادویات اور متبادل ادویات کی برآمدات میں بہتری لا کر زر مبادلہ کمایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فارما کی برآمدات کا شعبہ اس وقت 230ملین ڈالر ز کما رہا ہے اور اس میں 2ارب ڈالرز تک کمانے کی صلاحیت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرونی ممالک میں پاکستانی مشنز کے ساتھ کام کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے فارما سیکٹر کوہدایت کی کہ وہ برآمدات کا حجم بڑھانے کے طریقوں بارے ورکنگ پیپر دیں ۔ اجلاس کے دوران ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ادویات کے بر آمد کنندگان کو مزید سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ادویات ساز اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے ہیں جو کہ دوسرے ممالک کو ادویات برآمد کر رہے ہیں ۔ ڈریپ معیاری ادویات کو موثر اور محفوظ بنانے کو یقینی بنانا چاہتا ہے اورقانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے صنعت کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی