یو این ایڈز کا پاکستان میں ایچ آئی وی پر قابو پانے کے چیلنج پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کرنے کے نئی حکومت کے غیر متزل عزم کا خیر مقدم

وفاقی وزیر برائے قومی صحت ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن عامر محمود کیانی سے یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریہ الینا بورو میو کی ملاقات

منگل 9 اکتوبر 2018 16:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) یو این ایڈز نے ملک میں ایچ آئی وی پر قابو پانے کے چیلنج پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کرنے کے نئی حکومت کے غیر متزل عزم کا خیر مقدم کیا ہے ۔ وفاقی وزیر برائے قومی صحت ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن عامر محمود کیانی سے یو این ایڈز کی پاکستان اور افغانستان کے لئے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریہ الینا بورو میو نے ملاقات کی جس کے دوران انہوںنے عامر محمودکیانی کو وزیر قومی صحت بننے پر مبارکباد دی ۔

ماریہ الینا بورو میو نے انہیں بتایا ہے کہ 2018ء کی جاری شدہ گلوبل ایڈز رپورٹ کے مطابق پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ٹراس جنیڈر پرسز ایکٹ آف مئی 2018ء کے تحت خواجہ سرائوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضابطہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی خواجہ سرائوں کو عام زندگی میں امتیازی سلوک کا سامنا تھا اور ان کی ایچ آئی وی سروسز تک رسائی بھی مشکل تھی ۔

رپورٹ میں گذشتہ 7سالوں میں 2010سے لے کر 2017ء تک ایچ آئی وی کے کیسز میں 45 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیاہے پاکستان میں علاج کی کوریج صرف 7 فیصد ہے جبکہ ایچ آئی وی کے زیادہ تر پاکستانی مریضوں کو اینٹی ریٹرو وائرل علاج کی ضرورت ہے ۔ کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریہ الینا بورو میو نے پاکستان میں درپیش اس چیلنج پر قابو پانے کے نئی حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس ضمن میں تمام رکاوٹیں دور کر کے ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔

انہوںنے کہا کہ صحت کے نظام میں بہتری لانا موجودہ حکومت کے 100دنوں کے ایجنڈا کے عین مطابق ہے ۔غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کی ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت علاج معالجہ تک رسائی کویقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی قومی صحت پالیسی بنانی ہے اور یو این ایڈز کو متعلقہ پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلہ میں وزارت قومی صحت کی معاونت کرنی چاہیئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط