ہنر فاؤنڈیشن میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے بارے میں آگاہی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:06

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) لطیف کپاڈیامیموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دی ہنر فاؤنڈیشن میں ہیپا ٹائٹس بی ، سی اور کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ کے لیے مفت بلڈ اسکریننگ کیمپ لگایا گیا۔اس مہم میں آئی ایس او سرٹیفائیڈاور RIQAS سے ملحق ادارے ڈاکٹرز لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر نے بھی تعاون کیا۔بلڈ اسکریننگ کیمپ دی ہنر فاؤنڈیشن کے کراچی میں واقع انسٹی ٹیوٹس میں لگایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد طلباء میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی سے بچاؤ، خاتمے اور اسکریننگ کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر طلبا ء میں خوراک کی کمی اور وراثت میں ملنے والی خون کی کمی، مثلاً فولاد کی کمی، وٹامن B12 کی کمی، خون کی کمی اور تھیلیسیما مائنر کی اسکریننگ بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

ان اسکریننگ کیمپوں کے دو سیشن منعقد ہوئے جن میں سے ایک سیشن 22ستمبرکودہلی مرکنٹائل سوسائٹی ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں لڑکوں کے لیے اور دوسرا سیشن ،06اکتوبر کوسینٹرل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں لڑکیوں کے لیے منعقد ہوا۔

اس کیمپ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی محترمہ نعیمہ کپاڈیا نے کہا،’’گزشتہ ایک دہائی کے دوران، ہمارے ملک میں، ہیپا ٹائٹس ایک مہلک وبا کی طرح سامنے آیا ہے اور پاکستان میں سینکڑوں اور ہزاروں ایسے مریض ہو سکتے ہیں جن میں وائرل ہیپاٹائٹس موجود ہو اور وہ اس سے بے خبر ہوں۔ہر سال، ہزاروں ایسے لوگ، آغاز میں ہی اپنی زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں جنہیں مناسب اسکریننگ اور علاج کے ذریعے بچایا جاسکتا اور یہ اب نہایت باکفایت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ اسکریننگ کا مقصد لوگوں کو تعلیم دینا تھا کہ اس کی تشخیص کس قدر آسان ہے۔ دی ہنر فاؤنڈیشن اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ہمارے طلباء نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر مضبوط ہوں بلکہ صحت مند بھی ہوں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی