دنیا میں ہر سال 16.9 ملین افراد آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں

ملک بھر میں سرجری کی سستی اور معیاری سہولیات کو یقینی، سرجیکل سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے گا ، وزارت صحت

بدھ 28 نومبر 2018 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ نیشنل وژن فار سرجیکل کیئر (این وی ایس سی) کے تحت 2025ء تک ملک بھر میں سرجری کے متعلق علاج معالجہ کی محفوظ ترین سستی سہولیات کے ساتھ ساتھ آپریشن کی معیاری سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔دنیا بھرمیں 5 ارب افراد کو محفوظ اور زندگی بچانے والے آ پریشن کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے اورہر سال 16.9 ملین افراد آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ سرجری کی محفوظ اور صحت بخش سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا تناسب 28سے 32 فی صد ہے ۔

وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں میں بچوں کے امراض ‘ کینسر کے آپریشن ‘ دل کی بیماریوں کے آپریشن سمیت دیگر مسائل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کی غیر محفوظ اور غیر معیاری سہولیات کی وجہ سے دیگر مختلف طبی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ تر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ تکنیکی مہارتوں اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا طبی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 68 ویں اجلاس میں 2015ء میں ایک قرار داد پر دستخط کئے ہیں جس میں سرجیکل کے نظام کو محفوظ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اظٖہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل علاج معالجے کے حوالے سے بہتری کے لئے اقدامات کرنے کے سلسلہ میں پاکستان پہلا ایشیائی ملک ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی اینڈ اسپیشلسٹ سرجیکل کیئر پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر والٹ جانسن نے کہا ہے کہ متوسط آمدنی والے دنیا کے 88ممالک میں آئندہ پندرہ سال کے دوران سرجیکل علاج معالجے کو محفوظ آسان اور سستا بنانے کے لئے 420 ارب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ ہے جو بہت بڑی رقم نظر آتی ہے تاہم اگر سرجری کے معیاری اور سستے علاج تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے تو ان ممالک کو اس دوران 12کھرب ڈالر کے نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرجری کی محفوظ معیاری اور کم خرچ سہولیات کی فراہمی سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان بچائی جاسکتی ہے جس سے پائیدار ترقی کے بین الاقوامی اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی