سعودی عرب میں تنزانیہ کی سیامی بچیوں کا آپریشن کامیاب، والدہ مشرف بہ اسلام

کامیاب آپریشن کنگ عبدالعزیز کے ماتحت کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ اسپتال برائے اطفال میں کیا گیا

پیر 24 دسمبر 2018 13:33

سعودی عرب میں تنزانیہ کی سیامی بچیوں کا آپریشن کامیاب، والدہ مشرف بہ اسلام
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2018ء) خادم حرمین شریفین اور انکے ولی عہد کی ہدایت پر تنزانیہ کی سیامی بچیوں ’’انیتسیا اور میلنیس‘‘ کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق س خبر نے نہ صرف یہ کہ انکے اہل خانہ بلکہ تنزانیہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ آپریشن کنگ عبدالعزیز کے ماتحت کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ اسپتال برائے اطفال میں کیا گیا۔

اس موقع پر انکی والدہ نے کامیاب آپریشن پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے حلقہ بگوش اسلام ہونے کا ارادہ ظاہر کیا۔ آپریشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے انہیں کلمہ شہادت’’ لاالہ اللہ محمد رسول اللہ‘‘ تلقین کیا جسے ماں نے موقع پر موجود لوگوں کے سامنے دہرایا۔ ہر ایک نے سیامی بچیوں کی ماں کو دہری مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

پہلی مبارکباد آپریشن کی کامیابی اور دوسری مبارکباد حلقہ بگوش اسلام ہونے کی دی گئی۔

دونوں بچیوںکے دھڑ، سینے اور پیٹ کے نچلے حصے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔ دونوں کے گردے ، آنتیں اور دیگر نظام ایک دوسرے سے مربوط تھا۔ سوشل میڈیا پر ’’انیتسیا اور میلنیس‘‘ کی ماں کے حلقہ بگوش اسلام ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہزاروں لوگوں نے اس پر دلی مسرت کا اظہار کیا، بچیوں کی ماں کو مبارکباد پیش کی۔ سعودی شہری فایز المالکی نے اس کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کی جو وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں دیکھا اور سنا جارہا ہے کہ سیامی بچیوں کی ماں مسلمان ہونے کی نیت کا اظہار کررہی ہے ۔ آپریشن کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کررہی ہے۔ وڈیو کلپ میں جراحوں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ انہیں کلمہ شہادت پڑھواتے اور ماں کے کلمہ شہادت دہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی