بیماروں کا علاج اور ان کی خدمت کرنا ڈاکٹروں کا اولین فریضہ ہے ،ڈاکٹرسید سیف الرحمن

اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی طب کے شعبہ سے انحراف کا باعث ہے،میٹروپولیٹن کمشنر کراچی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 10 جنوری 2019 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ بیماروjavascript:void(0);ں کا علاج اور ان کی خدمت کرن ڈاکٹروں کا اولین فریضہ ہے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی طب کے شعبہ سے انحراف کا باعث ہے، ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کریں کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں اسی بات کی ترغیب دیتا ہے، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات اس ادارے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے اساتذہ کا احترام کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کی صبح کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں اکیڈمک سیشن 2019 کے اجراء اور نئے داخلہ لینے والے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا وطالبات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرکے ایم ڈی سی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود حیدر، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشد شیخ، پروفیسر ڈاکٹر ٹیپوسلطان، پروفیسر ڈاکٹر لبنی بیگ اور فیکلٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے نئے آنے والے طلبا وطالبات کو نصیحت کی کہ اپنے وقت کو ضائع نہ کریں اور مقررہ وقت میں اپنی تعلیم کو بہتر انداز میں مکمل کریں اور اپنی شخصیت کی تعمیر اس طرح کریں کہ معاشرے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں اور دکھی اور بیمار انسانوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملک کاواحد میڈیکل کالج ہے جو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام چلتا ہے یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرز نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں طب کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہاںبیٹھے ہوئے طلبا و طالبات کو اصل دنیا سے اس وقت آگہی حاصل ہوگی جب وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے عباسی شہید اسپتال میں اپنے وارڈ میں قدم رکھیں گے، امید ہے کہ نوجوان نسل قوم کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے کئے جاتے ہیں لہٰذا آپ کو یہ قرض بھی اتارنا ہے آپ کا یہ ہدف ہونا چاہئے کہ جس ترقی پذیر ملک نے ہمیں اتنا کچھ دیا اس کے عوض اس ملک کے اداروں خاص طور پر اسپتالوںکی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں، یہ سمجھنا چاہئے کہ ہمیں دنیا میں لانے والے تو ہمارے والدین ہیں تاہم یہ ہمارے استاد ہیں جو ہماری شخصیت کی تعمیر اور زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں لہٰذا ان کا ادب و احترام لازمی ہے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اس اعتبار سے خوش قسمت ہیں کہ آ پ کو یہاں داخلہ ملا ہے جس قسم کا ایکسپوزر دوران تعلیم آپ کو یہاں ملے گا وہ کراچی کے دیگر بڑے میڈیکل کالجز میں دستیاب نہیں کیونکہ ہمارے پاس عباسی شہید اسپتال سوبھراج میٹرنٹی اسپتال، ایس آر ایس اور دیگر ایسے اسپتال ہیں جہاں آپ کو بہت زیادہ سیکھنے کاموقع ملے گا جس سے آ پ اپنے شعبے میں زیادہ سے زیادہ مہارت اور تجربہ حاصل کرسکیں گے، اس موقع پر انہوں نے پرنسپل کے ایم ڈی سی کی خدمات کو بھی سراہا کہ جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد قلیل مدت میں نہ صرف تعلیمی اصلاحات کیں بلکہ کالج کی عمارت کی از سر نو تزئین و آرائش کا بھی اہتمام کیا، قبل ازیں پرنسپل کے ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر محمود حیدر نے اپنے خطاب میں نئے آنے والے طلبا وطالبات کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ دوران تعلیم اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ نہ صرف کے ایم ڈی سی بلکہ ملک کا نام بھی روشن کریں گے انہو ں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہر سال 350 طلبا وطالبات کو میڈیکل اور ڈینٹل کے شعبے میں داخلے دیئے جاتے ہیں اور اس کالج میں مختصر عرصے میں ترقی کرکے شہر کے بہترین طبی انسٹیٹیوٹ کی حیثیت حاصل کرلی ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے، تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر لنبی بیگ ا ور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپوسلطان نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط