انسداد پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف 58لاکھ 33ہزار میں سے 57لاکھ 22ہزاربچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں‘ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا

منگل 29 جنوری 2019 13:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) پولیو کی روک تھام کے لیے قائم ادارہ ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختو نخوا نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق مقرر کردہ ہدف 58لاکھ 33 ہزار میں سے 57لاکھ 22 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ بچوں کو قطرے پلانے کے لئے مہم ابھی جاری ہے شدید برف باری کی وجہ سے ضلع چترال میں پولیو کی مہم ملتوی کی جبکہ 7اضلاع لوئر دیر، اپر دیر ، سوات، ایبٹ آباد، ما نسہرہ،بٹگرام اور تور غر میں جزوی طور پر چلائی گئی مہم کے دوران 15ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جبکہ 74ہزار142بچے دوران مہم گھروں میں موجود نہیں تھے ای او سی کی جانب سی2019کی پہلی پولیو مہم کا با قاعدہ آغاز 21جنوری سے کیا گیا تھا بالائی ضلع چترال میں شدید برف باری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر یہ مہم ملتوی کردی گئی تھی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چترال میں پولیو کی مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے تمام تر انتظامات پہلے ہی سے مکمل کر لیے گئے تھے چترال کے کچھ علاقوں میں پولیو مہم دوبارہ شروع کر دی گئی اسی طرح جن جن اضلاع میں موسمی خرابی اور شدید برفباری کی وجہ سے پولیو مہم ملتوی ہوئی تھی وہاں بھی مہم شروع کردی گئی ہیں جبکہ ابھی بھی بعض علاقے ایسے ہیں جہا ں پر 50ہزار بچے برف باری کی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے جہاں موسم بہتر ہونے کی صورت میں دوبارہ مہم شروع کی جائے گی یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ سخت موسمی حالات کے باوجود پولیو ورکرز نیبھرپورعزم اور انتھک محنت سے رہ جانے والے بچوں کی شرح کو پچھلے پولیو مہمات سے کم رکھا ۔

(جاری ہے)

والدین سے بھی اپیل ہے کے وہ پانچ سال سے کم عمر کے وہ بچے جو مہم کے دوران پولیو قطرے پینے سے رہ گئے ، انھیں قریبی ای -پی- آئی سنٹر لے جاکر پولیو کے قطرے پلا ئیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی