پنجاب میں ڈینگی کے سدباب کیلئے متعلقہ محکموں ،اداروں کو متحرک کرنے ،ہنگامی بنیادوں پر عملے کی بھرتی کا فیصلہ

انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا،سخت ایکشن لیا جائے گا‘عثمان بزدار

بدھ 27 فروری 2019 14:06

پنجاب میں ڈینگی کے سدباب کیلئے متعلقہ محکموں ،اداروں کو متحرک کرنے ،ہنگامی بنیادوں پر عملے کی بھرتی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ڈینگی کے سدباب کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی کے سدباب کے لئے متعلقہ محکموں او راداروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔اجلاس میں صوبائی وزیرقانون و بلدیات راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس، وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، صوبائی مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز، ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور اعلی حکام نے شرکت کی ۔

سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی سے بچائو کے لئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لئے ضرورت کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر عملے کی بھرتی کا فیصلہ بھی کیا گیا اور عثمان بزدار نے کہا کہ اس ضمن میں ضروری فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے او رادارے ڈینگی کی روک تھام کے لئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں،وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے سدباب کیلئے صوبہ بھر میں تمام ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے،نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں،کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کے لئے باقاعدہ اجلاس منعقد کر کے فوری عملی اقدامات کریں،عوام میں ڈینگی سے بچا کی تدابیر کا شعور بیدار کرنا ضروری ہے،آگاہی مہم شروع کی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ڈینگی سے بچا کے لئے معیاری ادویات کی بروقت فراہمی کا اہتمام کیا جائے،شہری ڈینگی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں،محکمہ صحت ڈینگی کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ہسپتالوں میں تمام تر اقدامات مکمل کرے،سکولوں اور کالجز کے طلبا کو ڈینگی سے بچا کی تدابیر سے آگاہ کیا جائے،ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے پوری طر ح چوکس رہیں ۔ ان ڈور اور آٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط