سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری لشمینیا کی روک تھام کے اقدامات شروع

عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت پنجاب کے تعاون سے آئی پی ایچ میں اینٹامالوجسٹ کی تربیتی ورکشاپ

منگل 5 مارچ 2019 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) سینڈفلائی کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری لشمینیا کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے پنجاب میں اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں صوبے کے حساس اضلاع کے اینٹامالوجسٹ اور متعدی امراض کے ماہرین کی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس میں چکوال، خوشاب، میانوالی، ملتان، جہلم، جھنگ، منڈی بہائوالدین اور لاہور کے اینٹامالوجسٹ کے علاوہ ڈین پی ایچ ڈاکٹر زرفشاں طاہر، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عرفان ، کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالباسط، ڈاکٹر منیر اور ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر شہناز نعیم نے بھی شرکت کی۔

ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے کہاکہ لشمینیا کا آئوٹ بریک بلوچستان میں ہوا تھا جبکہ پنجاب کے کچھ اضلاع بھی اس بیماری حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں اس بیماری کی روک تھام کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور اینٹامالوجسٹ کی ورکشاپ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس مکھی کے کاٹنے سے جلد پر زخم ہوجاتا ہے جو مناسب علاج نہ ہونے سے پھیلتا ہے اور اگر یہ وائرس خون میں شامل ہوجائے تو جگر اور تلی کو بھی متاثر کرتا ہے۔

ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ تربیتی ورکشاپ میں اینٹامالوجسٹ کو سینڈفلائی ختم کرنے کیلئے سپرے، ریسرچ کیلئے سینڈفلائی کو پکڑنے اور بیماری بچائو کیلئے عوام میں آگاہی کے بارے ڈبلیو ایچ او کے ایکشن پلان کے مطابق ٹریننگ دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر شہناز نعیم کاکہنا تھا کہ اس بیماری کے بلوچستان میں کافی کیس رپورٹ ہوئے ہیںاور محکمہ صحت پنجاب اور پی ایچ لاہور بلوچستان کے ماہرین کو بھی تربیت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ڈین پی ایچ ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ بیماریوں کی روک تھام اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے مؤثر کردار ادا کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی