ملک میں اعصابی امراض کی روک تھام ضروری ہے،نیورو کریٹیکل کئیر، کا فروغ ناگزیر ہے پروفیسر اقبال چوہدری

پاکستان میں فالج سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد نیورو کریٹیکل کئیر، نہ ہونے کے سبب معزوریا ہلاک ہوجاتی ہے، ڈاکٹر پنجوانی سینٹرمیں خطاب

جمعہ 8 مارچ 2019 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) پاکستان میں فالج کے مریضوں میں سے 22 فیصد افراد معزوری یا ہلاکت کا شکار ہوجاتے ہیں جس کہ اہم وجہ اسپتالوں میں نیورو کریٹیکل کئیر(Neurocritical Care)شعبے کا نہ ہونا یا غیر معیاری ہونا ہے، کراچی کے متعدد بڑے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ جات میں نیورو کریٹیکل کئیر یونٹ کا قیام اعصابی بیماریوں کی روک تھام کے لیے بے حد ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی اور آسٹریا کے ماہرین نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) کے زیرِ اہتمام جمعرات اور جمعہ کو منعقدہ دو روزہ نیورو کریٹیکل کئیر ٹیچنگ کورس کے انعقاد کے دورں کہی، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر نے اس کورس کا انعقاد آسٹریا کی میڈیکل یونیورسٹی انسبرک کے اے ایس ای اے یونی نیٹ کے تعاون سے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ٹیچنگ کورس کا افتتاح کیا، کورس کا اختتام جمعہ کی شام اختتامی تقریب سے ہوا، کورس میں آسٹریا کے معروف ماہرین یونیورسٹی انسبرک کے پروفیسر ڈاکٹر ریچ شمیزہارڈ اور ڈاکٹر ریمنڈ ہیلبک نے خصوصی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے ڈاکٹر سید طارق معین نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا پاکستان میں کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ جات میں نیورو کریٹیکل کئیر یونٹ کا قیام اعصابی بیماریوں کی روک تھام کے لیے بے حد ضروری ہے، ملک میں فالج کے مریضوں کی بڑی تعداد معزوری یا ہلاکت کا شکار ہوجاتی ہے جس کہ اہم وجہ اسپتالوں میں نیورو کریٹیکل کئیر شعبے کی عدم موجودگی ہے، پروفیسر اقبال چوہدری نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کی گراں قدر تحیققی و علمی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

پروفیسر ریچ شمیزہارڈ نے کہا نیورو کریٹیکل کئیر کا بنیادی کام اسپتالوں میں جان لیوا اعصابی اور اعصابی جراحی سے متعلق امراض یعنی فالج، ریڑھ کی ہڈی کی بیماریاں، دماغی رسولی، دماغی چوٹوں اور دیگر ہیمرجگ امراض سے متاثرہ مریضوں کی خصوصی نگہداشت کرناہے، انھوں نے کہا مہلک اعصابی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو امراض کی تشخیص اور علاج کے دوراں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، انھوں نے کہا اس کورس میں پورے پاکستان سے صحت اور نگہداشت کے شعبے سے وابستہ چالیس ماہرین نے شرکت کی، انھوں نے اس اہم کورس کو موثر انداز میں منعقد کرنے پر ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے ماہرین کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈاکٹر ریمنڈ ہیلبک نے کہا کہ متعلقہ کورس صحت بالخصوص علم اعصاب کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین کے لیے وضع کیا گیا تھا جس میں اعصابی امراض اور علم اعصاب سے متعلق متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط