پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ کی سپلائی چین کے خاتمے کیلئے کریک ڈائو ن

اوکاڑہ سے لاہور آنیوالے جعلی دودھ کے 6 ٹینکر پکڑے گئے، 18 ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا

ہفتہ 9 مارچ 2019 13:41

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ کی سپلائی چین کے خاتمے کیلئے کریک ڈائو ن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جعلی دودھ کی سپلائی چین کے خاتمے کے لیے کریک ڈائو ن کے دوران اوکاڑہ سے لاہور آنے والے جعلی دودھ کے 6 ٹینکر پکڑے گئے، 18 ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی بدایت پر لاہور کے تمام قریبی اضلاع میں ناکے لگائے گئے،30 ٹینکروں میں موجود 1 لاکھ پانچ ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ دودھ کے موقع پر جدید لیکٹو سکین مشینوں سے ٹیسٹ کیے گئے، 6 ٹینکروں میں جعلی دودھ پایا گیا ،دودھ میں کیمیکل، پائوڈر، یوریا کھاد اور بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی، دو روز قبل قصور سے لاہور آنے والا 4 ٹینکروں میں 15 ہزار لیٹر جعلی دودھ پکڑا تھا، پکڑے جانے والے ڈرائیوروں سے ویجیلنس سیل نے تفتیش کے دوران مزید سپلائرز کا پتہ لگا کر کامیاب ناکے لگائے، جعلی دودھ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کے لیے آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق دودھ کے خلاف کریک ڈائون دوگنا کیا گیا جس کے بہتر نتائج آ رہے ہیں ،جعلی دودھ کینام پر سفید زہر فروخت کرنے والوں کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق خالص دودھ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے پاسچرائزشن قانون لاگو کرنے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، پاسچرائزشن قانون لاگو ہونے سے دودھ میں ملاوٹ کا مکمل خاتمہ مکمن ہو سکے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط