پنجاب کے ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیارکی صحت سہولیات متعارف کروارہے ہیں‘ڈاکٹریاسمین راشد

پنجاب کے ہسپتالوں میں ماں بچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘صوبائی وزیر صحت

جمعرات 11 اپریل 2019 16:33

پنجاب کے ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیارکی صحت سہولیات متعارف کروارہے ہیں‘ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یوکے سے آئے طبی ماہرین کے وفدکے ہمراہ چلڈرن ہسپتال لاہور، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اورکالج آف فزیشنزاینڈ سرجنزپاکستان کادورہ کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے یوکے وفدکے سربراہ ڈاکٹرگیرلڈ میسن کوچلڈرن ہسپتال میں مریضوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریف کیا۔

ڈاکٹرگیرلڈمیسن نے صوبائی وزیر صحت کو میٹرنل فیٹل میڈیسن سمیت دیگرطبی سہولیات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق، ڈاکٹرحسین جعفری،پروفیسر ڈاکٹرایازمحمود، پروفیسرڈاکٹر خالد مسعودگوندل،پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان، پروفیسرمحمدطیب، پروفیسروارث، پروفیسر زاہدکمال صدیقی اور پروفیسرڈاکٹرظفراللہ چوہدری بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیارکی صحت سہولیات متعارف کروارہے ہیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں ماں بچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت سہولیات کامعیاربہترکرکے آنے والے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ہمیشہ صحت سہولت اقدامات میں مکمل سپورٹ کیاہے۔

غیرملکی طبی ماہرین کے وفدنے ماں بچے کی صحت کے حوالہ سے طبی سہولیات میں مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔ یوکے وفدکے سربراہ ڈاکٹرگیرلڈ میسن نے کہاکہ فیٹل میڈیسن کے حوالہ سے محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔ ڈاکٹرگیرلڈمیسن نے کہاکہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کاوشوں کوسراہتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی