ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ریکارڈ آئندہ 6 ماہ کے دوران مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا

منگل 23 اپریل 2019 13:23

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ریکارڈ آئندہ 6 ماہ کے دوران مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا ریکارڈ آئندہ 6 ماہ کے دوران مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا۔ سی ای او ڈریپ عاصم رئوف نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے گلوبل ہیلتھ سپلائی چین پروگرام کے تحت ڈریپ کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کیلئے یو ایس ایڈ کی تکینیکی معاونت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

یہاں ڈریپ کے دفتر میں گلوبل ہیلتھ سپلائی چین پروگرام اور آرکیو ٹیکنالوئی پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالہ سے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاصم رئوف نے کہاکہ اتھارٹی ریکارڈ کی آٹومیشن اور ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے یو ایس ایڈ کی تکنیکی معاونت سے ڈریپ کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کے تحت آئندہ چھ ماہ کے دوران ڈریپ کے ریکارڈ کی مکمل کمپیوٹرائزیشن کی جائے گی اور یو ایس ایڈ کے تکنیکی ماہرین اس سارے عمل کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن سے ڈیٹا مینجمنٹ سافٹ ویئر کو مزید جامع بنایا جاسکے گا جس سے شفافیت اور احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی اور اس سارے عمل سے ڈریپ کی کارکردگی اور استعداد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد صرف ایک بٹن دبانے سے تمام تر معلومات دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلوبل ہیلتھ چین سپلائی کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے ڈریپ کو جامع اور مؤثر معاونت کا یقین دلایا اور کہا کہ اس سے پاکستان میں ادویات کی قیمتوں اور معیارات کے حوالہ سے ریگولیٹری فرہم ورک کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی