کسان 29 نومبر کو پورے پاکستان میں ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کریں گے۔ ”کسان بچاؤ…پاکستان بچاؤ“ تحریک کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی۔ حکمران کین ایکٹ کے مطابق شوگر ملیں چلوائیں وگرنہ آئندہ سال گندم کا قحط پڑجائے گا۔ مرکزی صدر کی حکومت کو وارننگ، کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین خاں کا ٹاسک فورس کے ممبران سے خطاب

منگل 20 نومبر 2012 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 20نومبر 2012ء) کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین خاں نے گزشتہ روز ،،کسان بچاؤ۔۔پاکستان بچاؤ ،،تحریک کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹاسک فورس بنا دی ۔29 نومبر کوہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے صدور اپنے اپنے صوبوں میں احتجاجی مظاہروں کی مانیٹرنگ کریں گے ۔اجلاس میں شامل ٹاسک فورس کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے سردار ظفر نے کہا کہ ملک بھر سے آئے ہوئے کسان تین روز تک اسلام آبادمیں سراپا احتجاج رہے چونکہ ہمارے حکمران شرافت اور قانون کی زبان نہیں سمجھتے اس لیے اب آئندہ ان سے بات پاکستان بھر کی سڑکوں،چوکوں اورچوراہوں پر ہو گی اور 29 نومبر کو پورے ملک کے لاکھوں کسان ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

(جاری ہے)

صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر رضوان اللہ خاں مہمند، شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر محمد نواز چھینہ، وسطی پنجاب کے صدر چوہدری نور الہی تتلہ ، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض الحسن بھٹہ، غربی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالجبار چوہدری اور مرکزی سینئرنائب صدر چوہدری نثار احمد،نائب صدر سرفراز احمد خاں، سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

کسان رہنماؤں نے کھاد کی بوری پر قیمت فروخت کا اندراج، بجلی کے ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ مقرر کرنے اور گنے ،تمباکو سمیت تمام فصلوں کی سپورٹ پرائس بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ سردار ظفر نے کہا کہ کرشنگ میں تاخیر کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہو گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شوگر ملز مالکان کی اکثریت حکومت میں شامل ہے اس لیے وہ سر عام کین ایکٹ کی دھجیاں بکھیر کر اور گنے کے کاشتکاروں کو لوٹ کر ملک کو قحط سالی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی