پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو 100فیصد ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں‘یاسمین راشد

ہسپتالوں میں مریضوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہترین سروس ڈلیوری کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘وزیر صحت

پیر 29 اپریل 2019 14:20

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو 100فیصد ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں 2019-20کے سالانہ ترقیاتی بجٹ پروگرام کا اجلاس ہوا،جس میں صوبائی سیکرٹری کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری مظفر سیال اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت نے اجلاس میں55نئی شروع ہونے والی جبکہ 36جاری سکیموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر 36نئی سکیموں میں سے 26جنوبی پنجاب کیلئے مختص کی گئی ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو 100فیصد ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ بنیادی اور دیہی صحت مراکز کی بحالی کا تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام کو وزیراعظم صحت اقدامات کے حوالے سے پنجاب کے 8اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات بارے روزانہ کی پیش رفت کا جائزہ لیاجاتا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہترین سروس ڈلیوری کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی