نواب شاہ :ایڈز کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے اتائی ڈاکٹرز، غیرقانونی لیبارٹریزکیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

جمعرات 9 مئی 2019 16:41

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے ایچ آئی وی /ایڈز کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے اتائی ڈاکٹرز، غیرقانونی لیبارٹریزکیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق ایچ آئی وی /ایڈز سے ضلع کو پاک بنانے اور عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد یوسف زرداری، ایم ایس پی ایم سی ڈاکٹر عبدالغنی بروہی،ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملے اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایڈز ٹاسک فورس کااجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت دربارہال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے کہا کہ ایچ آئی وی/ایڈز کی روک تھام کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس بیماری سے معاشرے کو پاک کرسکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز و غیرقانونی لیبارٹریز کے خلاف فوری طور پرکریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسی خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لئے شعور اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے، جبکہ صرف ٹیسٹ شدہ خون استعال کرنے،ہر مرتبہ استعمال کے لئے نئے سرنج کا انتخاب کرنے، مستند ڈاکٹر سے علاج اور اس بات کا یقین کہ جراحی کے آلات جراثیم سے پاک ہوں اور نائی کے پاس ہمیشہ نئے بلیڈ یا ریزر استعمال کرنے پر اصرار کرنے سے ایچ آئی وی/ایڈز اور دیگر بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر یوسف زرداری نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز ایک خطرناک بیماری ضرور ہے مگر احتیاطی تدابیر سے ہم ان جیسی دیگر بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔اس موقع پرمیڈیکل سپریٹنڈنٹ پیپلز میڈیکل اسپتال ڈاکٹر عبدالغنی بروہی نے کہا کہ پیپلز میڈیکل اسپتال میں اسکریننگ شروع کی جارہی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹرناصرمغل نے بتایا کہ ڈسمبر 2018 تک پورے سندھ میں ایچ آئی وی /ایڈز کے 15658 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 9432کیسزکورجسٹرڈ ہوئے ہیں ان میں 7663مرد، 1152خواتین، 395 بچے اور 222 ٹرانسجینڈر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں ایچ آئی وی/ایڈز پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ضلع میں ایچ آئی وی /ایڈز کی روک تھام کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم نئی زندگی کے اسٹیشن مینیجر محمد اویس نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی تنظیم سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تعاون سے سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والوں میں ایڈز کی روک تھام اور علاج کے لئے کام کررہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع شہیدبینظیرآباد میں 2012 سے آج تک سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والے اور ان کے خاندان کے 127 افراد کی ایچ آئی وی رپورٹ پازیٹو آئے ہیں جس میں 2 بچے اور 4 خواتین سمیت دیگر کی رجسٹریشن کرکے انہیں مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے جبکہ رجسٹرڈ 30 ایچ آئی وی متاثر انتقال کرگئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی