سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں چار سال سے غیر فعال اسٹریلائزر پلانٹ سے متعلق ایم ایس انکوائری رپورٹ چوبیس گھنٹے کے اندر مکمل

پیر 3 جون 2019 16:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں چار سال سے غیر فعال اسٹریلائزرز پلانٹ سے متعلق ایم ایس انکوائری رپورٹ چوبیس گھنٹے کے اندر مکمل کرلی گئی ہیلتھ ٹیک کمپنی نے ریکارڈ سمیت اپنا تحریری موقف پیش کردیا۔ اسٹریلائزرز پلانٹ کی تنصیب کا ٹھیکہ ہیلتھ ٹیک کو براہ راست نہیں بلکہ لاہور کی کمپنی بائیو ٹیک کو دیا گیا۔

میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی نے سیکرٹری صحت بلوچستان کو بھیجوائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بائیو ٹیک کمپنی نے ٹینڈر طلبی کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کو اسٹریلائزر پلانٹ فراہم کیا تاہم ایم ایس ڈی کی جانب سے طلب کردہ ٹینڈر میں پلانٹ کو چلانے کے لئے پریشر یونٹ اور دیگر سامان شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اسٹریلائزر پلانٹ فعال نہیں کیا جاسکا اور گزشتہ چار سال سے کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ اس سے استفادہ نہیں کر پائی اور جزوی ٹیکنکل سازوسامان کی عدم دستیابی کے باعث آلات جراحی کی صفائی کرنے والا کروڑوں روپے کا یہ پلانٹ کی گل سڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے عرصہ دراز سے پلانٹ کی غیر فعالیت کی ذمہ داری فرم پر نہیں بلکہ ایم ایس ڈی پر عائد ہوتی ہے۔ انکوائری کمیٹی کی اس رپورٹ کے ساتھ ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے اسٹریلائزر پلانٹ کی فعالیت کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی