خضدار، مضبوط معیشت صحت مند معاشی پالیسیوں سے ممکن ہوتی ہے، رہنما جمعیت علماء اسلام

پیر 10 جون 2019 16:17

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیرسابق ایم این اے مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا فیض محمد جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر مفتی عبد القادر شاہوانی ،مولانا محمد صدیق مینگل، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکر ٹری مولانا عنایت اللہ رودینی ، سرپرست سردار علی محمد قلندرانی نے مدرسہ دار السلام نال میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک نازک دور زے گذر رہاہوں ہمارے نا تجربہ کار حکمرا نوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ در قرضہ لیکر ملک کو عالمی اداروں کے ہاں گروی رکھ دیا ہے ایسے حکمران جنہوں نے ایف ایم ایف سے قرضہ لینے کو اپوزیشن میں خودکشی قرار دیا تھا اب وہ قرضہ لیکر کپڑوں میں نہیں سماتے ہیں ایسے حکمرانوں کو کیا بتایا جائے کہ قرضہ لینے والے حکمرانوں نے ہمیشہ ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے مضبوط معیشت تو صحت مند معاشی پالیسیوں سے ممکن ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام ملک کی معیشت و سیا ست کو اسلامی رخ دینا چاہتی ہے جہاں کفایت شعاری کے ساتھ معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے زرین اصول و ضع ہیں ہمیں ان صولوں کی طرف رجوع کرنا ہوگا دنیا کے غریب ممالک کی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹنے والے عالمی مالیاتی اداروں کو ان کے تمام حربوں کے ساتھ چھو ڑنا ہوگا اس سے قبل جب جمعیت علماء اسلام کے قائدین نال پہنچیں تو جمعیت علماء اسلام نال کے امیر شیخ عبدلمالک نائب امیر مولانا رحمت اللہ مینگل کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے کار کنوں نے جمعیت علماء اسلام کے قائدین کا پر تپاک استقبال کیا، گاڑیوں اور مو ٹر سائیکلوں کے ایک بہت بڑے جلوس میں اپنے قائدین کو خضدار شہر پہنچایا۔

جمعیت علماء اسلام پورے ملک میں ملین مارچوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جو انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری تھے رمضان المبارک میں یہ سلسلہ عارضی طور پر بند ہواتھا اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے مارچ میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے یہ ملین مارچ ایک تاریخی جلسہ ہوگی کار کن اس تاریخی جلسہ عام کے کامیابی کے لئے ابھی سے تیاری شروع کردیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط