خیبرپختونخوا میں دوسرے روز بھی انسداد پولیو ٹیمیں دہشت گردوں کے نشانے پر، پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ میں دہشت گردوں کے حملوں میں لیڈی سپر وائزر اور ڈرائیور سمیت 3ورکرز جاں بحق، حیات آباد میں 10 ٹیموں کا پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے سے انکار، 2 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی‘ مردان میں پولیو مہم روک دی گئی ،کمشنر

بدھ 19 دسمبر 2012 16:25

پشاور/ چارسدہ / نوشہرہ /مردان /نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔19دسمبر 2012ء) خیبر پختونخوا میں دوسرے روز بھی انسداد پولیو ٹیموں کے ورکرز پردہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعات میں تین ہیلتھ ورکرز مارے گئے‘ دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی ‘ گزشتہ روز کے واقعات کے باوجود سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث بدھ کو پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ میں دہشت گردوں کے حملوں میں لیڈی سپر وائزر اور ڈرائیور سمیت 3ورکرز جاں بحق ہوگئے۔

پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پورے پاکستان میں اپنے فیلڈ اسٹاف کو کام کرنے سے روک دیا ۔ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات کے باوجود کسی بھی جگہ پرانسداد پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے مازارے میں پولیو سپر وائزر کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون لیڈی سپر وائز اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ تھانہ بٹہ گرام کی حدود میں پیش آیا جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ چارسدہ ہی کے علاقے ڈھیری زرداد میں موٹرسائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جبکہ انسداد پولیو مہم کی دو ٹیموں پر بھی دیگر علاقوں میں فائرنگ کی گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق خواتین پولیو ورکرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ پولیو مہم میں حصہ لینے پر انہیں قتل کردیا جائے گا۔ڈی سی او چارسدہ علی ظفر شاہ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم جاری رکھیں گے ،بندنہیں کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ رضاکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس طرح فائرنگ کے واقعات کا مقصد صرف خوف وہراس پھیلانا ہے۔

دوسری جانب چارسدہ کی دو تحصیلوں میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث خواتین رضاکاروں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ادھر پشاور کے علاقے داؤد زئی میں پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک مرد ورکر ہلال شدیدزخمی ہوگیا ،زخمی ہونیوالے ورکر کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی خیبرپختونخوا ڈاکٹر جان باز آفریدی کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں ایک ورکر زخمی ہوگیاجسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوا۔ ادھر شہر میں مسلسل دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ پر حیات آباد میں 10 ٹیموں نے پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب نوشہرہ میں رسالپور کے علاقے بحرام قلعہ میں بھی 4 خواتین پولیو ورکرز پر فائرنگ کی گئی،خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں جس کے بعد اطراف کی یونین کونسلز میں پولیو مہم روک دی گئی۔ مسلح افراد بے خوف و خطر پولیو ٹیموں پر فائرنگ کررہے ہیں ، انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان بھر میں اپنے فیلڈ اسٹاف کو کام کرنے سے روک دیا ہے ،عالمی ادارہ صحت نے اپنے ایک بیان مین اپنے فیلڈ اسٹاف سے کہا ہے کہ وہ اپنا کام فوری بند کردے اور اگلے احکامات تک کام نہ کریں۔

کمشنر مردان نے کہا ہے کہ مردان میں پولیو مہم روک دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 4 خواتین اور پشاور میں پولیو ٹیم کی اہلکار 14 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا گیا ، جس پر عالمی ادارہ صحت نے انسداد پولیو مہم روکنے کی تجویز دی ، اس تجویز پر کراچی میں تو عمل کرکے مہم روک دی گئی لیکن پشاور میں صوبائی حکومت نے مہم جاری رکھنے کافیصلہ کیا تاہم پولیو ورکرز کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث ان کی زندگیوں کو خطرات کا سامنا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط