رحیم یار خان‘ دیہی علاقہ شیخ واہن میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کیئر کی جانب سے فراہم کردہ موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہیلتھ سہولیات کا دائر ہ کار دیہی و پسماندہ علاقوں تک وسیع کیا جا رہاہے‘ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

جمعہ 14 جون 2019 14:57

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے تحصیل رحیم یار خان کے دیہی علاقہ شیخ واہن میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کیئر کی جانب سے فراہم کردہ موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔موبائل ہیلتھ یونٹ میں ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی(ایڈز)، بلڈ پریشر، شوگر، ایکسرے سمیت دیگر بنیادی ہیلتھ سہولیات موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے موبائل ہیلتھ یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہیلتھ سہولیات کا دائر ہ کار دیہی و پسماندہ علاقوں تک وسیع کیا جا رہاہے تاکہ دور دراز علاقوں کے رہائشی بھی بنیادی ہیلتھ سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹ ابتدائی طور پر15اضلاع کو موبائل ہیلتھ یونٹ فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی خصوصی کاوشوں سے ضلع رحیم یا رخان بھی ان اضلاع میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹ کی فراہمی سے ضلع رحیم یار خان کے دیہات اور قصبوں کے رہائشیوں کو ہیلتھ سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس موبائل ہیلتھ یونٹ کی فراہمی سے محکمہ صحت کی سروسز میں مزید بہتری آئے گی اورحادثات کی صورت میں موبائل ہیلتھ یونٹ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال، رورل ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے ساتھ بھی رابطے میں رہتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون کردار ادا کرے گا۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے کہا کہ اس موبائل ہیلتھ یونٹ میں ہیپا ٹائٹس، ایچ آئی وی(ایڈز)، بلڈ پریشر، شوگر، الٹراساؤنڈ، ایکسرے سمیت مختلف اقسام کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موبائل ہیلتھ یونٹ کی فراہمی سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کے پولیٹیکل سیکرٹریز اکمل جعفری، باؤ منظور احمد،اقبال احمد ہاشمی، نیاز احمد ہاشمی، شاہ منصور ہاشمی نے کہا کہ مخدوم خسروبختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت کی خصوصی کاوشوں سے ضلع رحیم یا رخان کو موبائل ہیلتھ یونٹ کی فراہمی خوش آئندہ ہے اور دیہی علاقہ کے عوام بھی محکمہ صحت کی جدید سہولیات سے اپنی دہلیز پر استفادہ حاصل کریں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیشن منیجمنٹ کمپنی ذیشان احمد سمیت دیگر موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی