صحت سے متعلق پاکستانی اسٹارٹ کمپنی آزاد ہیلتھ نے عالمی مقابلے میں ایوارڈ جیت لیا

اسٹارٹ اپ ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 4 ہزار کمپنیوں نے درخواستیں بھیجیں تھیں، 30 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ایوارڈ کے لیے چھ شعبوں سے پانچ پانچ کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے صرف ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ’اسپیل باؤنڈ‘ کو ایوارڈ دیا گیا

جمعہ 14 جون 2019 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) صحت سے متعلق کام کرنے والی پاکستانی اسٹارٹ کمپنی آزاد ہیلتھ‘ امریکی اور نیدر لینڈ حکومت کے تعاون سے ہونے والے عالمی مقابلے میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ آزاد ہیلتھ‘ نے امریکی اور نیدرلینڈ کی حکومت کے تعاون سے ہونے والے اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے سالانہ عالمی مقابلے میں ایوارڈ حاصل کیا۔

پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ’دی گلوبل انوویشن تھرو سائنس اینڈ ٹیکنالوی‘ (جی آئی ایس ٹی) کے سالانہ گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ (جی ای ایس) مقابلے میں ایوارڈ حاصل کیا۔دنیا بھر کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی ہمت افزائی اور انہیں ایوارڈ دینے کے لیے منعقد ہونے والا یہ سالانہ مقابلہ امریکی اور نیدر لینڈ کی حکومتوں کے تعاون سے ہوتا ہے جب کہ اس میلے میں ایوارڈ جیتنے والی کمپنیوں کو مختلف عالمی اداروں کی جانب سے دی جانے والی رقم کے تحت فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بار اسٹارٹ اپ ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 4 ہزار کمپنیوں نے درخواستیں بھیجیں تھیں، جن میں سے 30 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ایوارڈ کے لیے چھ شعبوں سے پانچ پانچ کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے صرف ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ’اسپیل باؤنڈ‘ کو ایوارڈ دیا گیا۔’اسپیل باؤنڈ‘ بھی صحت سے متعلق کام کرنے والی نئی امریکی کمپنی ہے۔

اسی ایوارڈ میلے میں سالانہ 2 نئی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو خصوصی ایوارڈز بھی دیے جاتے ہیں اور اس بار 2 خصوصی ایوارڈز جیتنے والی 2 کمپنیوں میں ایک پاکستانی کمپنی بھی شامل ہے۔اس بار خصوصی ایوارڈز کے لیے نیدرلینڈ کی کمپنی ’سول کوبررا‘ اور پاکستانی کمپنی ’ا?زاد ہیلتھ‘ کو منتخب کیا گیا۔ا?زاد ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایوارڈ کے لیے نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ، نیدرلینڈ کے شہزادے کونسٹینٹن اور نیدر لینڈ کی وزیر برائے عالمی ترقی سگرگ کاڈ سے ایوارڈ وصول کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی