نیویارک‘ مذہبی بنیاد پر بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کیلئے حاصل استثنیٰ ختم

ویکسینیشن پر مذہبی بنیاد پر حاصل استثنیٰ کی وجہ سے خسرہ دوبارہ پھوٹ پڑا‘ایک ہزار افراد خسرہ کا شکار بنے

پیر 17 جون 2019 13:08

نیویارک سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) نیویارک میں مذہبی بنیادوں پر حاصل بچوں کی ویکسینیشن کی چھوٹ کو ختم کرنے کا بل پاس ہو گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں رواں برس یہودی کمیونٹی کے علاقے میں تیزی سے خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی تھی اور پورے امریکا میں ایک ہزار افراد خسرہ کا شکار بنے تھے۔امریکا میں خسرہ کو 2000 ء میں مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ دیا گیا تھا جس کے بعد پہلی مرتبہ خسرہ نے پھر سے سر اٴْٹھایا ہے جس کی بنیادی وجہ یہودی کمیونیٹی کا ویکسینیشن کے لیے حاصل مذہبی استثنیٰ کا فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔

خسرہ پھوٹنے کی وجہ سامنے آنے کے بعد امریکی سینیٹرز نے استثنیٰ کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ٹھانی اور آج متفقہ طور پر استثنیٰ کے خاتمے کا بل منظور کرلیا گیا، سینیٹرز کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی سب کا بنیادی حق ہے لیکن عوام کی صحت بھی ریاست کی ذمہ داری ہے، ویکسین کے غیر مذہبی ہونے کی دلیل کسی بھی الہامی کتاب سے بھی نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے مذہبی بنیاد پر حاصل استثنیٰ کو ختم کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور ہونے کے بعد قانون بن گیا ہے اور اب اسکول میں داخلے سے قبل ایک ایک بچے کو ویکسینیش کا تصدیق نامہ جمع کرانا ہوگا اور دوران تعلیم بھی والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں سے روک نہیں سکیں گے۔واضح رہے کہ نیویارک سے پہلے کیلی فورنیا سمیت دیگر امریکی ریاستوں نے بھی حفاظتی ٹیکوں کے لیے حاصل مذہبی استثنیٰ کو ختم کردیا تھا جس کے تحت والدین اپنے بچوں کی ویکسینیشن سے انکار کرسکتے تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی