پولیو موذی مرض ہے جو ہمارے بچوں کیلئے عمر بھر کی معذوری کا سبب بنتا ہے ، ڈی سی شانگلہ

بدھ 10 جولائی 2019 15:56

پولیو موذی مرض ہے جو ہمارے بچوں کیلئے عمر بھر کی معذوری کا سبب بنتا ہے ، ڈی سی شانگلہ
الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) شانگلہ کے ڈپٹی کمشنرمحمد فیاض شیرپائو نے کہا ہے کہ پولیو موذی مرض ہے جو ہمارے بچوں کیلئے عمر بھر کی معذوری کا سبب بنتا ہے ، پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ اور مئوثر ہے ، علماء کرام نے بھی پولیو کو جائز قرار دیا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں اسی ویکسین کے استعمال سے پولیو کا خاتمہ کیا جارہاہے ۔

ضلعی محکموں کے سربراہان پولیو کے حوالے سے محکمہ صحت کے شانہ بہ شانہ ہو۔پولیو کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔تمام افسران پولیو کے اجلاسوں اور ڈیوٹیاں یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر واقع الپوری میں پولیوکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوارڈینٹر پولیو شانگلہ نے شرکاء کو 15جولائی سے شروع ہونیوالے پولیو مہم کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایمرجنسی اپریشن سنٹر کے پی کے افسرز۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے حکام کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد ریاض،ایڈیشنل ایجوکیشن افسر ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسر سعیدالرحمان،ایس ڈی پی او امجدعلی خان ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹرفضل ربی،انجینئرسی اینڈڈبلیومحمد ہارون،انجینئرفرزندعلی، اسسٹنٹ کمشنرسمیت مختلف ڈسٹرکٹ افسر دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔

انھوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین صورتحال پر سنجیدگی سے غور کریں کیونکہ قطرے نہ پلانے کی وجہ سے ان کی بچے معذور ہوسکتے ہیں ، ہمیں مل کر پولیو کے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا اور پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ پاکستان سے ممکن ہوسکے ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے ڈی ایچ او کو سختی سے ہدایت صادر کی کہ یو سی ایم او چوگاہ،یوسی ایم او ملک خیل کوٹکے،یو سی ایم او اپر سرکول کے خلاف سخت کارروائی کرے۔اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ساتھ ضلعی افسران اپنی ڈیوٹیاں بطریق احسن سرانجام دیتے رہیں اس مہم کی نگرانی کیلئے ای او سی کی مخصوص مانیٹرنگ سٹاف شانگلہ کو بھیجاگیا ہے۔۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط