پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے سربراہ کا پرنسپل جنرل ہسپتال کے اعزاز میں استقبالیہ

پی آئی این ایس اور ایل جی ایچ کا رشتہ یک جان دو قالب جیسا ہے جو باہمی تعاون اور فروغ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ایک دوسرے کیلئے کا میابی اورنیک خواہشات کا اظہار،بہتر سروسز کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے‘سربراہ پی آئی این ایس پروفیسر خالد محمود

ہفتہ 27 جولائی 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) ادارے عمارتوں سے نہیں باہمی تعاون و ٹیم ورک سے مضبوط ہوتے ہیں،لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف نیورو سائنسز کی انتظامیہ مریضوں کی بہتر نگہداشت اور انہیں کلینیکل سروسز موثر انداز میں مہیا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پی آئی این ایس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پی جی ایم آئی اور امیر الدین میڈیکل کالج کے نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گو نیورو انسٹی ٹیوٹ ایک خود مختار ادارے میں تبدیل ہو گیا ہے لیکن ایل جی ایچ کے ساتھ اس ادارے کا رشتہ یک جان دو قالب جیسا ہے جو باہمی تعاون اور فروغ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

(جاری ہے)

اپنی گفتگو میں پرنسپل پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی صحت کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان دونوں اداروں کو مریضوں کے موثر علاج کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام مریضوں کی بلا تفریق بہترین خدمت ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہے جس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پی آئی این ایس کا اکانٹ الگ کر دیا ہے اور ادارے کیلئے ایم ایس، ڈائریکٹر فنانس، اور نرسنگ سپرٹینڈنٹ سمیت 48نئی آسامیوں کی بھی منظوری دے دی ہے جس سے اس ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی،انہوں نے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامی سربراہ کے طور پر دونوں اداروں سے مکمل ہم آہنگی رکھیں گے۔تقریب میں پروفیسر آغا شبیر علی،پروفیسر محمد معین،پروفیسر منیزہ سعید،پروفیسر محمد نذیر،پروفیسر جودت سلیم،پروفیسر رضوان مسعود بٹ،پروفیسر آصف بشیر، ڈاکٹر محسن ظہیر اورڈاکٹر میمونہ اشرف نے شرکت کی جبکہ معروف نیورو کنسلٹنٹ ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری، ڈاکٹر رانا محمد شفیق، ڈاکٹر شاہد محمود، ڈاکٹر جعفر حسین شاہ، ڈاکٹر عبدالعزیز اور فزیو تھراپسٹ ام البنین بھی استقبالیے میں خصوصی طور پر موجود تھیں۔

تمام شرکا نے پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی بطور پرنسپل تقرری کا خیر مقدم کیا اور ان کی کامیابی کی دعا کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی