انسداد پولیو مہم کے خلاف سازشی عناصر کا منفی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، ڈی سی کوہاٹ

منگل 6 اگست 2019 16:41

انسداد پولیو مہم کے خلاف سازشی عناصر کا منفی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، ڈی سی کوہاٹ
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے خلاف سازشی عناصر کا منفی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، عوام اس کی حقیقت جان چکے ہیں اور یہ کبھی بھی ان عناصر کے جھانسے میںنہیںآئیں گے۔انہوں نے نئی نسل کو تاحیات معذوری سے بچانے کیلئے تمام مکتبہ فکرکے لوگوں کوانسداد پولیو کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔

وہ اپنے دفترمیں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہ نواز ،اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف ،اسسٹنٹ کمشنر لاچی محمد علی شاہ اورمتعلقہ سرکاری محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 24 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے اہداف اور لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے باوجود ملک میں پولیو کیسز کا سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے جن کی سب سے بڑی وجہ والدین کا انکار ہے جو اپنے بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے نہیں پلاتے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینشن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن بعض عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن وہ ہمارے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کی بیخ کنی کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،عمائدین علاقہ اورعوام کی ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہونا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی