عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کردی گئی

جمعرات 8 اگست 2019 13:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) قائمقام ڈپٹی کمشنرفیصل ۱ٓباد طارق خان نیازی نے ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھاجائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں علاج معالجہ کی مستعد سہولیات فراہم ہوسکیں۔انہوں نے یہ ہدایت عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت سے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف اور وافر ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اورڈیوٹی روسٹر پر مشتمل جامع پلان فراہم کریں۔انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر مربوط حکمت عملی کے تحت انتظامی وحفاظتی انتظامات کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ حفاظتی اقدامات کا ہر زاویہ سے جائزہ لیا جائے اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحی انتظامات کی نگرانی کیلئے کنٹرول رومز کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے جبکہ متعلقہ اداروں کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہونگی۔انہوں نے عیدالاضحی کے اجتماعات کے مقامات اور پبلک پارکس کی معیاری صفائی ستھرائی،بہترین ٹریفک مینجمنٹ وپارکنگ،سیوریج سسٹم کو درست رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے عیدکے موقع پر پیشہ ور گداگروں کی یلغار روکنے،سول ڈیفنس کو عیداجتماعات اور تفریح گاہوں میں واک تھروگیٹس لگانے،شعبہ ٹرانسپورٹ کو مسافر گاڑیوں میں اوورچارجنگ اور زائد کرایہ کی وصولی کی روک تھام کیلئے ذمہ داریاں ادا کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو عارضی مویشی منڈیوں اور شہر کے داخلی راستوں پر قائم چوکیوں پر جانوروں کو چیچڑوں سے بچائو کیلئے سپرے مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بیوپاریوں،شہریوں،قصابوں کو کانگو وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا احساس دلانے کیلئے آگاہی پروگرام جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزاور چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشن وضلع کونسل سے کہا کہ وہ اپنی تحصیلوں میں عیدالاضحی کے انتظامات کی مکمل نگرانی کریں اور صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کمی باقی نہیں رہنی چاہیے۔

اجلاس کے دوران منیجر آپریشن فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی پر مرتب کئے گئے صفائی پلان سے آگاہ کیا اور بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تیز رفتاری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی