5کروڑ 15لاکھ روپے کی زائد المیعاد زرعی ادویات کی بر آمدگی

ہفتہ 31 اگست 2019 14:52

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) محکمہ زراعت پنجاب نے غیر معیاری وناقص زرعی ادویات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کی زائد المیعاد زرعی ادویات بر آمد کر لیں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی ہدایت پر زرعی ادویات وکھادوں میں ملاوٹ کی شرح کو صفر فیصد پر لانے کیلئے زرعی ٹاسک فورس کاصوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری ہے۔

اس ضمن میں زرعی ٹاسک فورس پنجاب نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب رانا علی ارشد اور ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز سید ظفر یاب حیدر کی سربراہی میں جمعرات کو کامیاب کارروائی کی زائد المیعاد ادویات بر آمد کیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کاٹن زون ڈاکٹر محمد اسلم ،ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد اشرف اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین پر مشتمل ٹیم نے ایگریکس انٹرنیشنل کے وئیر ہائوس پر چھاپہ مارا۔

چھاپہ کے نتیجہ میں تقریباً 5 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زائد المعیاد (expired product) کلوڈینوفاپ کے سینکڑوں بیگ برآمد کرکے مقامی پولیس کے حوالے کر دیے ۔محکمہ نے چیف ایگزیکٹو ایگرو ٹری لائف سائنسز پرائیویٹ لمٹیڈاور ایان کراپ سائنسز پرائیویٹ کے سی ای او وسیم اخترکیخلاف متعلقہ تھانہ میں درخواست بھی دے دی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب رانا علی ارشدنے کہا کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے جعلی زرعی زہروں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر زراعت پنجاب کی قیادت میں زرعی ٹاسک فورس کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات وکھادوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شب وروز کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ٹاسک فورس کے تحت جعلی زرعی ادویات وکھادوں کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ کاشتکار کسی بھی مسئلہ کی صورت میںزرعی ادویات و کھادوں کے متعلق اپنی شکایات 0300-2955539 پر وٹس ایپ یا ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی