سول ہسپتال فیصل آباد میں نفرالوجی وارڈ اور اپ گریڈڈ تلفی سینٹر کا افتتاح، صوبائی وزیربرائے وزیر اعلی پنجاب معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ سوشل سکیورٹی شکیل شاہد نے افتتاح کیا

ہفتہ 7 ستمبر 2019 16:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) سول ہسپتال فیصل آباد میں نفرالوجی وارڈ اور اپ گریڈڈ تلفی سینٹر کا افتتاح ، صوبائی وزیربرائے وزیر اعلی پنجاب معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ سوشل سکیورٹی شکیل شاہد نے افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود فخر اور ڈین فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیربرائے وزیر اعلی پنجاب معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ نے ہسپتال کے اپ گریڈ ڈ تلفی سینٹر کا افتتاح کیا جہاں پر ہسپتال کا کوڑا کرکٹ اور فضلہ جلانے کے نئے یونٹ کا اضافہ کیا گیا جس سے ہسپتال میں کوڑا کرکٹ اور مضر صحت فضلہ کو تلف کیا جاسکے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے اے پی پی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے گرین پاکستان منصوبہ کے تحت ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات ہر شعبے میں اٹھائے جارہے ہیں ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میں تلفی سینٹر کی اپ گریڈیشن اس سلسلے کی کڑی ہے ۔حکومت کی عوام کو صاف ماحول اور سہولیات گھر کے دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی ۔ مزید براں پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ سوشل سکیورٹی شکیل شاہد نے نفرالوجی وارڈ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ہر بیماری کے دور جدید سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

قیادت کے ویژن کے مطابق عوام خاص طور پر مریضوں کو ہسپتالوں میں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خالد محمود فخر نے کہا کہ نفرالوجی وارڈ کے قیام سے قبل امراض کے گردہ کے مریضوں دیگر وارڈز میں رکھا جاتا تھا جو کہ ڈائیلسز مشینوں اور دیگر سہولیات سے دور تھے اب مریضوں کو وارڈ کی سہولیت میسر ہوگی او ردیگر ورارڈ میں رش کم ہوگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی