بہاولنگر سمیت ڈویژن بھر میں ڈینگی کے تابڑ توڈ حملے جاری ،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد400سے بھی تجاوز کر گئی

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:33

بہاولنگر سمیت ڈویژن بھر میں ڈینگی کے تابڑ توڈ حملے جاری ،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد400سے بھی تجاوز کر گئی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) بہاولنگر سمیت ڈویژن بھر میں ڈینگی کے تابڑ توڈ حملے جاری ،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد400سے بھی تجاوز کر گئی ۔بہاولنگر کے نواحی گائوں 125سیکس آر کے رہائشی میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر سمیت ڈو یژن بہاولپور میں ڈینگی کے تابڑ توڈ حملے جاری ہیں اس سلسلہ میں علاقہ کے سب بڑے ہسپتال وکٹوریہ بہاولپور کے ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر عامر بخاری نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال سے اب تک رپورٹ ہونے والے ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعدادچار سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے ۔

ان مریضوں کا تعلق ضلع بہاولنگر سمیت مختلف علاقوں سے ہیں اور مریضوں کی ٹرویلنگ ہسٹری راولپنڈی اور اسلام آباد کی ہے پچھلے تین ہفتوں میں وکٹوریہ بہاولپور ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا آنے والے مر یضوں کی تعداد 64ہو گئی ہیں جبکہ ڈسٹر کٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر بہاولنگر چوہدری مجیب ربانی نے بھی ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار اس وقت بشمول پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے دنیا بھر میں تقر یبا پچاس ملین افراد اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بیماری پاکستان میں 2007ء میں آئی اس سے قبل وطن عزیز میں اسکا وجود نہ تھا یہ خطرناک مچھر کی پرواز ایک سو میٹر تک ہوتی ہے اس سے زیادہ یہ نہیں اڈ سکتا گرمی کے جانے اور سردی کے آنے کا درمیانی موسم ڈینگی کے کا خوفناک اور آئیڈیل ہوتا ہے لہذا ان دنوں میں ڈینگی مچھر سے بچا ئو کی احتیاط انتہائی ضروری ہوتی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ ضلع بہاولنگر کے مریض غلام قادر کے بارے میں ایم ایس ڈاکتر نعیم عطاء اور ڈاکٹر انور سکھیرا کا میڈیا بر یفینگ میں کہنا تھا کہ مذکورہ مریض اسلام آباد میں کام کر تا ہے اور وہاں سے ہی ادھر نواحی گائوں 125سیکس آر آیا تھا اس میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق کے بعد اس کو ڈینگی وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے تاہم اب اسکی حالت کافی بہتر ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی