سول اسپتال کراچی کے نیورولوجی وارڈ سے شراب کی بوتلیں برآمد،اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے باعث ملزمان کو چھوڑ دیا گیا

منگل 1 اکتوبر 2019 14:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) سول اسپتال کراچی کے نیورولوجی وارڈ سے پولیس نے چھاپے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے انجکشنز اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے باعث ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔سول اسپتال کے نیورولوجی وارڈ سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

واقعے پر ایم ایس سول اسپتال نے نیورولوجی کے آر ایم او ایڈمنسٹریشن پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔ایم ایس نے خط میں شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کروانے سے متعلق پوچھا ہے، خط میں ڈاکٹر نجم سے دریافت کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کو کیوں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال نے نیورولوجی اور سرجیکل وارڈ کی دوائوں کے آڈٹ کی انکوائری کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے افسران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے جس میں سربراہ ڈاکٹر غلام حسین بروہی، فارماسسٹ اور اسٹور کیپر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں عید گاہ تھانے کی چوکی کے انچارج نے 26 ستمبر کو نیورولوجی کے نرسنگ وارڈ میں چھاپا مارا اور سیکیورٹی انچارج کریم خان، فرخ شاہ، خرم اور نوید کودوائیں چوری کرتے ہوئے پکڑا۔چھاپے کے دوران مختلف اقسام کے لاکھوں روپے مالیت کے 500 انجکشنز برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان سے شراب کی 20 بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔سول اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملزمان کو چھڑوالیا۔عید گاہ پولیس کے مطابق ان کے علم میں ایسی کوئی کارروائی نہیں، نہ ہی چوکی سے تھانے میں چوری کے ملزمان لائے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی