کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سمندری پانی قابل استعمال بنانے کا پلانٹ لگانے پرغور شروع

کراچی میں دوہزار پچیس تک پانی کی طلب تیس فیصد بڑھ جائےگی، جرمن کمپنی کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کے دوران بریفنگ

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:53

کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سمندری پانی قابل استعمال بنانے کا پلانٹ لگانے پرغور شروع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-05اکتوبر 2019ء) کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سمندری پانی قابل استعمال بنانے کا پلانٹ لگانے پرغور شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمن کمپنی کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں دوہزار پچیس تک پانی کی طلب تیس فیصد بڑھ جائےگی اور تب پانی کی فراہمی کے لیے سمندری پانی کی ضرورت مزید بڑھ جائے گی اس لیے سمدری پانی کو صاف کر کے استعمال کرنے کا پلانٹ لگایا جانا چاہیے۔

جرمن وفد نے وزراعلی سندھ کو آف شور ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کے مجوزہ منصوبے پر بریف کیا۔ جرمن کمپنی اے ڈبلیو ڈی آئی سی سمندر کے پانی کو میٹھا کرکے شہر کو یومیہ دوسو پینسٹھ ایم جی ڈی پانی مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

جرمن کمپنی کے مطابق ڈی سیلینیشن پلانٹ ایک بڑے بحری جہاز پر لگایا جائے گا اور اسے چلانے کے لئے سولر انرجی استعمال کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمپنی سے کہا کہ وہ اپنا پرپوزل حکومت کو دے جس کے بعد اس حوالے سے غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے کراچی میں پانی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور پانی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر سزائیں دلوائی جائیں گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے شہر کو فراہم ہونے والے پانی اور پانی چوری کے متعلق بریفنگ دی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کے 2015 سے اب تک 194 غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کئے گئے ہیں انہونے مزید کہا کے 300 غیر قانونی کنیکشن ختم کر کے 300 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کی ہیں مگر مقدمات کی صحیح پیروی نا ہونے کے سبب ملزمان کو سزائیں نہیں ہو پائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط