مسلم لیگ(ف ) کے ایم پی اے قاضی احمدسعید صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ، پیپلزپارٹی میں شمولیت کاعلان ، پیپلزپارٹی کی قیادت نے تحصیل لیاقت پور کے ایک قومی اور3 صوبائی حلقوں میں امیدوارنامزدکردئے ہیں، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی بھاری اکثر یت سے کامیابی حاصل کریگی ،صدرزرداری نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خواجہ قطب فریدکوریجہ ، کرنل( ر)نویدساجداور قاضی احمدسعیدکاپریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 22 فروری 2013 18:47

فیروزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) پیپلزپارٹی کے امیدوارقومی حلقہ 192خواجہ قطب فریدکوریجہ ،پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کرنل( ر)نویدساجداورایم پی اے قاضی احمدسعیدنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تحصیل لیاقت پور کے ایک قومی اورتینوں صوبائی حلقوں میں امیدوارنامزدکردئے ہیں، انشاللہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدواران بھاری اکثر یت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوکرنل(ر)نویدساجد کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدے داران سابق ناظمین اور سرکردہ شخصیات کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تحصیل لیاقت پور میں اپنے امیدواران کا اعلان کر کے انہیں باضابطہ طور پر رابطہ عوم مہم شروع کر نے کی ہدایت کی ہے، پریس کانفرنس کے میزبان اور پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کرنل(ر)نویدساجد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پانچ سالوں میں جو عوامی خدمات سرانجام دی ہیں، وہ قابل تعریف ہیں،پی پی نے سیاست کو نیا رخ دیا، نیاپودا لگایا، اور اس پودئے کی آبیاری کی، جس کی بدولت ملک میں جمہوریت اور جمہوری نظام مضبوط ہوا، صدرآصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، نے بے نظیر بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھایا، پیپلزپارٹی بے نظیربھٹو کے خون سے مستحکم ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس خطے سے مخلص ہے اور جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرئے گی، اوراس حوالے سے سینٹ آف پاکستان میں جلد بل پیش کیاجاہا ہے، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کو نئے صوبے کے حوالے سے پہچان دے گی، جنوبی پنجاب کا خطہ محرومیاں شکار ہے، ہمارئے بچوں کا مستقبل ہمارے خطے کی پہچان میں ہے، انشاللہ انتخابات سے قبل نئے صوبے کاعلان کردیا جائے گا، کرنل(ر)نویدساجدنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے تحصیل لیاقت پور کے معاملات اور ٹکٹوں کے حوالے معاملات طے ہو چکے ہیں، صدرپاکستان آصف علی زرداری ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور گورنرپنجاب مخدوم احمدمحمود سے ملاقات کے دوران آئندہ کے قومی انتخابات کے حوالے سے بھی معاملات فائنل ہو گئے ہیں، جس کے باعث پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظوراحمدوٹو نے قومی حلقہ 192میں خواجہ قطب فریدکوریجہ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جبکہ صدرآصف علی زرداری نے بھی ملاقات میں کوریجہ خاندان کی عوامی اور پارٹی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ کوریجہ خاندان نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ہے، اس لئے ان کا پیپلزپا رٹی میں شامل ہونا خطے میں پیپلزپارٹی کو مزیدفعال بنانے میں کلیدی کردارادارئے گا، کرنل(ر)نویدساجد نے پارٹی قیادت کی طرف سے قومی حلقہ 192میں خواجہ قطب فریدکوریجہ کو پارٹی کا امیدوارنامزدکرنے کے فیصلہ کو پارٹی اور خطے کے لئے نیک شگون قراردیا، اور کہاکہ اس فیصلہ سے پیپلزپارٹی تحصیل لیاقت پور میں ناقابل شکست قوت بن کر ابھری ہے، انشاللہ ہم انہیں ایم این اے بنا کر اسمبلی میں بھجوائین گے، کوریجہ خاندان نے ہمیشہ شرافت اور اصول پرستی کی سیاسست کر کے عوام کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب بنا کر ان کی شخصیت کاوقاربلند کیاہے، ان کو پیپلزپارٹی نے شایان شان عہدہ دے کر ان کی عزت وتکریم میں اضافہ کیا ہے انشاللہ مخدوم احمد محمود کی قیادت میں تحصیل لیاقت پور اور بالخصوص ضلع رحیم یارخان میں پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی،صدرزرداری نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں، اس موقع پرمسلم لیگ(فنگشنل) کے ایم پی اے قاضی احمدسعیدنے پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہو کر باضابطہ طورپر پیپلزپارٹی میں شمولیت کاعلان کیا، انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ(فنگشل) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، لہذا وہ آج مسلم لیگ(فنگشنل) اور پنجاب اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو کر باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور انشااللہ آئندہ کے قومی انتخابات میں صوبائی حلقہ 286سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ ان کا مخدوم احمدمحموداور ان کے خاندان سے بائیس سالہ تعلق ہے اور وہ اس خاندانی تعلق کی وجہ سے مسلم لیگ(فنگشنل) کو خیرآباد کہ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں، اور پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پہلے انہوں نے اپنے تمام گروپ سے طویل مشاورت کی، آج وہ تنہا پیپلزپارٹی میں نہیں بلکہ اپنے تمام ساتھیوں اور گروپ کے ہمراہ پیپلزپا ر ٹی میں شامل ہوئے ہیں، اس سے قبل انہوں نے صدرآصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مخدوم احمدمحمود کی قیادت میں ملاقات کر کے ان سے تمام معاملات طے کئے، اور ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کی سیاست بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مل کر کی جائے گی، قاضی احمدسعید نے کہا کہ خواجہ قطب فریدکوریجہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور قومی حلقہ 192 سے نامزدگی خطے میں پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی کا باعث بنے گی، اورمخدوم احمدمحمود کی قیادت میں پیپلزپارٹی ریکاردڈ کامیابی حاصل کرئے گی، انہوں نے کہا کہ کرنل(ر)نویدساجد کی صورت میں انہیں بہترین معاون اور مدد گارنصیب ہوا ہے، اور قوہ اس قیادت سے مستفیدہو کر پیپلزپارٹی کی کامیابی کا ذریعہ ثابت ہوں گے، انہوں نے ترنڈہ میں مسلم لیگ(ن) کے کامیاب جلسے اورمیاں محمدنوازشریف کے استقبال کے حوالے سے کہا کہ میاں نوازشریف کا جلسہ سرکاری وسائل سے کیا گیا اور ہر شریک کار کو تین سوروپے بطور اجرت دی گئی، جبکہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لئے ڈیڑہ لیٹر پیٹرول بھی فراہم کیا گیا، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 192خواجہ قطب فرید کوریجہ نے کہاکہ وہ اکیلے پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہوئے ان کا تمام گروپ اور عوام دوست اتحاد اور ناظمین کی اکثریت بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئی ہے ، جس سے پیپلزپارٹی تحصیل لیاقت پور میں ایک موثر قوت بن کر ابھری ہے، میراخاندان پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے، میرے بھائی خواجہ عاقل کوریجہ ایم پی اے اور چچا خواجہ جمال محمدکوریجہ ساری زندگی پیپلزپارٹی سے وابسطہ رہے ہیں، ان کا خاندان پرانا پارٹی سے تعلق دار ہے آج وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو کر سکون محسوص کر رہے ہیں اور ہرطرح سے مطمن ہیں، اپنے قائد مخدوم احمدمحمود کی قیادت میں صدر آصف علی زرداری ،اور بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں تمام معاملات طے ہوئے، پارٹی قیادت نے انہیں قومی حلقہ 192سے پیپلزپارٹی کا باضابطہ امیدوار نامزدکیاہے، اور وہ انشاللہ اائندہ کے قومی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر اس قومی حلقہ سے حصہ لیں گے، اور ان کے صوبائی ونگوں میں صوبائی حلقہ 285سے پیپلزپارٹی کے موجودہ ایم پی اے غضنفرعلی کان لنگاہ، صوبائی حلقہ 286قاضی احمدسعید (سابق ایم پی اے)اور صوبائی حلقہ 287سے پیپلزپارٹی کے مو جودہ ایم پی اے کرنل(ر) نویدساجد شامل ہوں گے، اور ضلع میں تمام معاملات کی نگرانی گورنرپنجاب مخدوم احمدمحمودکریں گے، حامدسعیدکاظمی کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی میں موجود ہیں تاہم پارٹی نے جس کو بھی نامزد کیاتو وہ ایک ورکر کی حیثیت سے ان کی انتخابی مہم چلائیں گے، خواجہ قطب فریدکوریجہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب مخدوم احمدمحمود کے صدر پاکستان اور پارٹی چیئرمین سے ٹکٹوں کے حوالے سے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں اور وہ انشاللہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ہی آئندہ کے قومی انتخابات میں حصہ لے کر پیپلزپارٹی کو تحصیل لیاقت پور میں کامیابی دلائیں گے، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کرنل(ر)نویدساجد کی شکل میں انہیں تحصیل لیاقت پور میں بہترین مخلص اور باوقارقیادت میسر آئی ہے وہ ان کی قیادت میں خطے میں پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانے کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، وہ اپنا گھر لیاقت پور میں قائم کریں گے، اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں اپنا دفترقائم کریں گے، عوامی رابطے میں رہ کر عوامی مسائل حل کروائیں گے، اس موقع پر سابق ناظمین بلال مصطفی خان، رائے محمداکمل ، قاضی سراج احمد، جام محمداصغرعلی، سردارمحمدعارف چانڈیہ، قاسم جتوئی، حاجی لیاقت علی مغل، رانا یوسف جاوید، اسدنوازخان چانڈیہ، سردارنبی بخش خان گورگیج، جام رشیدانہڑ، جام محمداعظم انڑ، شکیل خان چانڈیہ، ارشدخان چانڈیہ، ملک مشتاق احمد نا ئچ، مخدوم سیدمبین احمدبخاری، سیدرسول بخش شاہ، شفیق احمدشاہ، نعمان خان گورگیج، چوہدری سعیدشریف، چوہدری وقاص سعید، جام جاویدلاڑ، مشتاق احمدگجر، مہریوسف سیال نمبردار، چوہدری محمدرفیق، محمدارشدگھمن، جاویدسندھو، بدرملک، رانا توصیف احمدخان، محمدساجدبھٹہ، سمیت پیپلزپارٹی کے عہدے داران ارکین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی