وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا میں جنوری 2020ء سے صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کا آغاز کیا جائے گا

منگل 15 اکتوبر 2019 13:52

وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا میں جنوری 2020ء سے صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کا آغاز کیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بلاتفریق قومی شناختی کارڈ کے حامل خاندانوں میں جنوری 2020ء سے صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کا آغاز کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت صحت سہولت کارڈ میں 10 لاکھ 80 ہزار روپے سے تمام امراض کے علاج کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور سٹیٹ لائف کے درمیان صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کے لیے معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔ منگل کو خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر ریاض تنولی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صحت سہولت پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں وزیراعظم کے ویزن کے تحت قومی شناختی کارڈ کے حامل خاندانوں میں جنوری 2020ء سے صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کا آغاز کیا جارہا ہے اس حوالے سے سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اس سے قبل 64 فیصد آبادی کو صحت سہولت کارڈ پہلے ہی فراہم کئے جاچکے ہیں، اب سوفیصد آبادی کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت پہلے مختص رقم سات لاکھ بیس ہزار روپے کو بڑھا کر دس لاکھ اسی ہزار روپے کردیا گیا ہے جس سے تمام امراض کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔ ریاض تنولی نے کہا کہ آئندہ برس صوبہ کے تمام اضلاع میں عوام کو صحت سہولت کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی